تلہار کی خبریں 19/9/2016

Talhar News

Talhar News

تلہار (نمائندہ) روشن شاہ روڈ سے ٹنڈوباگو مین روڈ تک شہر کی زیر تعمیر اہم سڑک کا کام طویل عرصے سے تعطیل کا شکار ہے ٹھیکیدار سلیمان ملاح سڑک پر پتھر بچھا کر غائب ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اسکول جانے والے طلبہ و طلبات، رکشہ ،موٹر سائیکل کے سواپیادل خواتین اور بچوں کے لیے عذاب بن گیا ہے آمدرفت کا نظام سخت درہم برہم ہونے کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں اس سلسلے میں ٹاؤن کامیٹی کے چیئرمین میر شاہد احمد ٹالپر نے بتایہ کہ ہمارے آنے سے قبل سڑک کا کام شروع کیا گیا جو مکمل کرنے کے بجائے پتا نہیں ٹھیکیدار کہاں غائب ہے تلہار کے شہریوں نے نئے منتخب چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ زیر تعمیر سڑک میں غیر معیاری کام کا نوٹیس لے کر سڑک کاکام جلد مکمل کرا کے عوام کام دیرینہ مسئلا حل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار (نمائندہ) شہر سے منشیات اور سماجی برایوں کا خاتمہ کریں گے امن امان قائم رکھنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے یہ بات تلہار تھانے کے نئے مقرر ایس ایچ او انور علی لغاری نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کی انہوں نے کہا کہ ہمارے علائقے میں کرائیم ریٹ بہت کم ہے جس کی وجہ سمجھدار لوگ ہیں اور شہریوں کو بھی سماجی برایوں کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔
امتیاز جونیجو تلہار