تلہار ٹائون کمیٹی کے ٹائون آفیسر اعجاز شیخ کا تبادلہ نیا ٹائون آفیسر مقرر کر دیا گیا

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) ملازمین کی مسلسل جدوجہد رنگ لائی ڈائریکٹر لوکل گورنمینٹ ون کراچی کے آرڈر نمبر 1090 کے تحت تلہار ٹائون کمیٹی کے ٹائون آفیسر اعجاز شیخ کا تبادلہ کرکے اس کی جگہ امیر علی ڈکھن کو نیا ٹائون آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے اور اعجاز شیخ کو پنگریو کا ٹائون آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

آرڈر کاپی ملنے کے بعد ٹائون کے ملازمین میں خوشی کی لہر چھا گئی ہے دوسری جانب ٹائون کمیٹی چیئرمین میر شاھد احمد تالپور نے سٹی پریس کلب کے صحافیون سے گفتگو کرتے بتایا کہ مزدور دشمن اور کرپٹ ٹائون آفیسر کا تبادلہ بہتر عمل ہے اعجاز شیخ نے تین سالوں میں عوامی فنڈز کو مال غنیمت سمجھ کر 37 کروڑ روپئے کی کرپشن کی اس کا مقدمہ میں نے خود اینٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد میں داخل کرایا ہے علاوہ ازین حیسکو کے بالا حکام کی ہدایات پر سب ڈویزن تلہار کے ایس ڈی او نوراحمدنظامانی کا تبادلہ کرکے اس کی جگہ نیاز احمد لاشاری کو نیا ایس ڈی او حیسکو تلہار مقرر کیا گیا ہے۔

امتیاز جونیجو تلہار