تلہار کی خبریں 29/5/2017

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) تلہار کے نواحی گائوں میاں پوٹا کے قریبی گائوں الھڈنو جونیجو کے دو بھائیوں میں پلاٹ کے معاملے پر تکرار کے گذشتہ روز فیصلے کے دوران ہونیوالے جھگڑے کا مقدمہ تلہار پولیس نے سلیمان ولد محمد جونیجو کی مدعیت میں عثمان جونیجو سمیت 14 نامزد اور چار نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا تلہار پولیس نے رابطے پر ایک ہی جوابدار کا نام ظاہر کرتے مزید نامزد جوابداروں کے نام اور تفصیل دینے سے انکار کردیا پولیس کے مطابق پہلے سے دونوں فریقین پر ایک دوسرے کیخلاف پلاٹ کی مالکی کا مقدمہ درج ہے گذشتہ روز کے واقع کی ابھی تحقیقات جاری ہے جبکہ آخری اطلاع تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے ۔

تلہار(نمائندہ) تلہار و مضافات میں رمضان المبارک کے پہلے روز بھی سحری کے وقت بجلی بند رہی جس کی وجہ سے روزیداروں کو شدید دشواری کا سامنہ رہا جبکہ دن بھر شدید گرمی اور بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام الناس کی زندگی اجیرن بنا رکھ دی ہے شہریوں نے حکومتی وعدوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعا کا سہارہ لے لیاشہریوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنیکا مطالبہ کیا۔

امتیاز جونیجوتلہار