تلہار کی خبریں 9/9/2016

Talhar Protest

Talhar Protest

تلہار (نمائندہ) تلہار ٹائون کمیٹی کے درجنوں مرد و خواتین ملازمین تنخواہ کی عدم ادائگی کے خلاف بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر گوپال شام، محمد جمن دل، شفیع محمد خاصخیلی، نور علی سونارو، محمد بخش خاصخیلی اور فرید بھٹی کی قیادت میں آفیس سے شہر کے مین چوک پر دھرنا دے کر ٹنڈو باگو روڈ بند کردیااس موقع پر ٹی ایم او کی کرپشن کے خلاف سخت نعریبازی کی مظاہرے سے مذکورہ ملازمین نے خطاب کرتے کہا کہ ٹاؤن کا کرپٹ ٹی ایم او اعجاز علی شیخ ملازمین کو بلاوجہ پریشان کرنے کے لیے تنخواہ کے چیک پر دستخط کرنے کے بجائے غائب ہو گیا ہے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین سخت پریشان ہیں گھر میں فاقہ کشی ہے عید پر بچوں کے لیے ابھی تک کچھ بھی خریداری نہیں کی جبکہ کافی ملازم بیمار ہیں اپنی علاج کے لیے دواؤں کے پیئسے نہیں ٹی ایم او ملازمین کے ساتھ ظلم کر رہا ہے اگر ہمارا مسئلا آج حل نہ ہوا تو ملازم عید کی خوشیوں سے محروم ہو جائیں گے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ،سیکریٹری بلدیات،کمشنر ڈائریکٹر لوکل گورئمنٹ حیدرآباد ،ڈی سی بدین سمیت بلاول بھٹو زردری سے اپیل کی ہے کہ ہمارا جائز تنخواہ کا مسئلا حل کیا جائے دیگر صورت میں ملازمین کام چھوڑ ہڑتال پر کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہار (نمائندہ) محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ آفیس سپریڈنٹ عنایت اللہ چانگ حرکت قلب بند ہونے سے 80سال کی برس میں انتقال کر گے مرحوم کے جنازے میں شہر کے معززین اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کو ابائی قبرستا ن حیدر شاہ لکیاری میں سپردخاک کیا گیا مرحوم کے فرزند وقار علی ،عرفان علی اوکاشف چانگ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
امتیاز جونیجو تلہار