طالب حسین کی زیر صدارت نیشنل پارٹی لاہور کا اجلاس

 Lahore

Lahore

لاہور (خصوصی رپورٹ) نیشنل پارٹی ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ میں دن رات کوشاں ہے اور پارٹی قائدین ہمیشہ کارکنان سے مشفقانہ رویہ رکھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں نیشنل پارٹی کے منشور کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔

ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین نے گزشتہ روزصوبائی سیکریٹریٹ لاہورمیں پارٹی عہدیداران وکارکنان کے ایک تجزیاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میںنیشنل پارٹی کے امیدواران کی کارکردگی ،پنجاب میں تنظیم سازی ،نئے دفتر کی اوپننگ سمیت دیگرامور پر جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹریاسین بلوچ کی ناگہانی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی۔

اجلاس میں احمد بلال فیصل،ریاض علی بنگش،محمدصابر،رمضان بھٹی،محمد نیازرانا،نیازکاظمی،محسن رضا،رضوان علی،ا صغرب ھٹو،مح مدانور،محمداصغر اور اقبال کھوکھرنے شرکت کی۔بعدازاں نئی بلڈنگ کے حوالے سے محمدصابر اورمحمدنیازرانانے رپورٹ پیش کی۔