طالب حسین کی صدارت میں نیشنل پارٹی پنجاب کا تعزیتی اجلاس

Talib Hussain

Talib Hussain

لاہور (محمد ابتسام الحق) نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس پبلک سیکریٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں معروف سماجی شخصیت عبدالستاایدھی کی علالت کے بعد وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

تعزیتی پیغام میں نیشنل پارٹی رہنمائوں نے ایدھی کی وفات کو بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی انسانیت کے لئے شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اجلاس میں کشور فاطمہ، نیاز احمد کاظمی، صدر لاہور احمد بلال ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری لاہورریاض علی بنگش،محمدصابر،رئوف قیصرانی،نیازاحمدرانا،فریاد،مٹھوشاہ و دیگر کارکنان نے شرکت کی ۔اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے خیر کی گئی۔