طالبان سے مذاکرات نہیں کریں گے ؛ افغان صدر

Ashraf Ghani

Ashraf Ghani

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل اور کنڑ میں خودکش حملوں کے بعد عام شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

کابل اور کنڑ میں خودکش حملوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ گذشتہ ہفتے پاکستان اور افغانستان کے حکام نے کہا تھا کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مارچ میں براہِ راست مذاکرات شروع ہوں گے۔لیکن کابل اور کنڑ میں ہونے والے تازہ حملوں کے بعد افغان صدر نے غم و غصےکا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اشرف غنی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے عام شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کے ساتھ حکومت امن مذاکرات نہیں کرے گی۔