طالبان سے مذاکرات؛ 4 ملکی مشاورتی گروپ کا اجلاس 18مئی کو اسلام آباد میں ہوگا

Taliban,

Taliban,

اسلام آباد (جیوڈیسک) افغانستان میں امن و مفاہمتی عمل کے بارے میں 4ملکی مشاورتی گروپ کا اجلاس 18 اور 19 مئی کو طلب کر لیا گیا۔

افغانستان میں قیام امن کیلیے افغانستان، پاکستان، چین اور امریکا کا مشاورتی گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ مشاورتی اجلاس میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلیے اقدامات اور فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق 4 ملکی مشاورتی اجلاس میں طالبان نے بطور فریق شریک ہونے کا مطالبہ کیا تھا جس کو مشاورتی گروپ نے مسترد کردیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق چار ملکی گروپ ابتک اپنے ہدف نمبر ایک یعنی طالبان کو مذاکرات کی میز پر دوبارہ لانے میں ناکام رہا ہے۔ آخری اجلاس کو3 ماہ ہونے کو آئے لیکن بات نہیں بن پا رہی ہے۔