طالبان کو مذاکرات پر قائل کرنے کیلئے نواز شریف سے بات ہو گی: باراک اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ مذاکرات افغانستان میں امن کا واحد حل ہے۔ طالبان کو مذاکرات کے لئے قائل کرنے کے لئے وزیراعظم نواز شریف سے بات ہو گی۔

امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں پر دباؤ آنے کے بعد وہ افغانستان بھاگ آئے ہیں۔ افغانستان کو دہشت گردوں کی جنت نہیں بننے دیں گے۔

افغان فورسز نے اتحادی افواج کیساتھ قندوز سے طالبان کو نکالا۔ مستقبل میں بھی افغان فورسز کی مدد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2016ء تک 5500 امریکی فوجی جلال آباد اور قندہار میں تعینات رہیں گے۔

باراک اوباما نے پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات افغانستان میں امن کا واحد حل ہے۔ انہوں نے طالبان کو مذاکرات کے لئے قائل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس بارے میں وہ وزیراعظم نواز شریف سے خود بات کریں گے۔