خالی باتوں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر تصور حسین مرزا

 Dr Tasawar Hussain Mirza

Dr Tasawar Hussain Mirza

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) خالی باتوں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں ۔ مشر فری ڈسپنسری کا وعدہ کیا تھا۔ اللہ پاک کے فضل اور غربا ء کی دعاؤں سے آج مشر فری ڈسپنسری کام شروع کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا جہلم منگلا روڈ بمقام نکودر چوک ریاض الجنہ ہسپتال میں مشر فری ڈسپنسر ی آجمورخہ 16 اگست 2017 بروز بدھوار صبح9 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک مفت معائنہ و علاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا PHS ڈنگہ کے نامور ہومیوپیتھک معالجین جناب ڈاکٹر خالد محمد خان، جناب ڈاکٹر محمد مشتاق مغل ، جناب ڈاکٹر محمد وقاص ۔ جناب ڈاکٹر امان اللہ تارڑ اور صدر PHS ڈنگہ جناب ڈاکٹر جاوید بھٹی اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا مشر فری ڈسپنسری کا قیام خالصتاً اللہ کی رضا کے لئے ہے ، انہوں نے سیاست یا فرقہ واردیت سے مشر فری ڈسپنسری کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے علامہ کی سماجی و رفاحی اور سیاسی شخصیات کے علاہ سحافی برادی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔