تاندلیانوالہ: مکان کی چھت گرنے سے 2 جاں بحق، تین زخمی

House Roof Falling

House Roof Falling

تاندلیانوالہ (جیوڈیسک) بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے بہن بھائی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

تاندلیانوالہ کے نواحی علاقے چک نمبر 507 میں گذشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث خستہ مکان کی چھت گر گئی جس سے ملبے تلے دب کر 2 بہن بھائی 13 سالہ کاشف علی ،15سالہ شمیم اختر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ انکا بڑا بھائی 22 سالہ عبد اللہ سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا زخمی ہونے والے عبداللہ کو تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔