ٹنڈوآدم چنگ چی رکشہ کی بہتات شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (کامران انصاری) ٹنڈوآدم چنگ چی رکشہ کی بہتات شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی، کم عمراور ناتجربہ کار چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کی غفلت سے حادثات رونما ہونے لگے اور ٹریفک کا نظام مکمل تباہ، تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں چنگ چی رکشہ کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی زندگی وبال جان بن گئی ٹنڈوآدم کی آبادی تقریباً 3لاکھ ہے اورایک محتاط اندازے کے مطابق اس شہر میں چنگ چی رکشہ کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی جو کہ ٹریفک کے لیے انتہائی تشویش اور غور طلب کی بات ہے۔

ان چنگ چی رکشوں نے شہر کی مصروف ترین شاہراہیں ایم۔اے ۔ جناح روڈ،کالی روڈ،جوہر آباد روڈ،محمدی چوک،چھتری چوک، جوہر آبا ریلوے پھاٹک ،لطیف گیٹ اور دیگر جگہوںپر اپنے خود ساختہ اسٹاپ بھی قائم کرلیے ہیں جو کہ ٹریفک جام کا سبب بن رہے ہیں اور اسطرح اسکول جانے والے طلبأوطالبات اور ایمبولینس میںموجود مریض ایمرجنسی کی صورت میں وقت پر اسپتال پہنچ نہیں پاتے۔

اسکے علاوہ کم عمراور ناتجربہ کار چنگ چی رکشہ ڈرائیورٹریفک کے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے انتہائی تیز رفتاری ڈرا ئیو نگ کرتے ہیںجسکی وجہ آئے دن حادثات رونما ہونے رہے ہیں لہٰذا شہرکی سماجی اور کاروباری حلقے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان چنگ چی رکشوں کو ٹریفک کے قانون کا پابند کیا جائے اور انکی غیر اخلاقی و غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ کر کے عوام کو اس عذاب سے چھٹکارہ دلایا جائے۔