ٹنڈوآدم میں مضر صحت چھوٹے بڑے جانوروں کے گوشت کی فروخت میں اضافہ

Meat

Meat

ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) ٹنڈوآدم میں مضر صحت چھوٹے بڑے جانوروں کے گوشت کی فروخت میں اضافہ، وٹنری ڈاکٹر غائب ،ڈی سی او سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم اور اسکے گردنواح کے علاقوں میں چھوٹے بڑے گوشت کے قصابوں نے غیر رجسٹرر اور غیر قانونی مارکیٹیں قائم کر رکھی ہیں،رشوت کے عوض سبزی مارکیٹوں ،پرچون مارکیٹوں ،گلی محلوں میں جگہ جگہ دوکانیں قائم کی جارہی ہیں۔

غیر قانونی قصاب بیما ر سستا خریداہوا جانور کاٹ کر اس کا گوشت مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ بھینسوں کے چھوٹے دودھ پیتے بچوں کو ذنح کرکے ان کا گوشت فروخت کرنے کا سلسلہ کھلے عام جاری ہے ،بلدیہ کی جانب سے مقرر جانوروں کا ڈاکٹر ان قصابوں سے ماہانہ فی قصاب اچھی رقم بھتہ وصول کر رہا ہے۔

جسکے عوض ڈاکٹر نے مہر بھی ان قصابوں کو دے رکھی ہے جسے یہ قصاب جب چاہے مضر صحت گوشت پر لگا کر اس کی آڑ میں شہریوں کو بیمار اور مضر صحت اور دودھ پیتے جانوروں کا گوشت عوام کوکھلا رہے ہیں جس کی وجہ سے شہری مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ٹنڈوآدم کی سیاسی سماجی تنظیموں نے ڈی سی او،اسسٹنٹ کمشنر،چیف میونسپل آفیسر سے ان قصابوں کیخلاف کار وئی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔