ٹنڈوآدم گرمی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے برف کی مانگ میں بھی اضافہ

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (کامران انصاری) ٹنڈوآدم گرمی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے برف کی مانگ میں بھی اضافہ، لوڈشیڈنگ اور وقفہ وقفہ سے بجلی کی آنکھ مچولی کیوجہ سے برف خانے جمانے سے قاصر، برف ڈپو والے پول بلاک بیچنے اور عوام خریدنے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں گرمی میں ریکارڈ اضافے کے بعد شہر بھر میں برف کی کھپت بھی بڑھ گئی اور لوڈشیڈنگ اور وقفہ وقفہ سے بجلی کی آنکھ مچولی سے برف کار خانوں میں برف نہ جمنے کی وجہ سے برف ناپید ہو کر رہ گئی جسکی وجہ سے برف کا بحران شدت اختیار کر گیا۔

برف کاخانوں برف خریدنے والوں کا رش لگ گیا برف فروش پول برف یعنی کم جمی ہوئی برف لینے پر ہی اصرار کرنے لگے برف فروشوں کے مطابق مکمل برف جمنے میں ٹائم درکار ہوتا ہے جو کہ اس حالات میں ایسا ممکن نہیں اسلیے ہم پول برف ہی برف خریدنے پر مجبور ہیں جسکی وجہ سے اکثر ہمیں نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے ہمارے فرج کام نہیں کر رہے ہیں اس لیے ہمیں بازار سے برف خریدنی پڑ رہی ہے۔