ٹنڈوآدم مرکزی جامع مسجد، پوسٹ آفس اور پی ٹی سی ایل آفس کے سامنے ٹھیلوں کی بھرمار

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (کامران انصاری) ٹنڈوآدم مرکزی جامع مسجد، پوسٹ آفس اور پی ٹی سی ایل آفس کے سامنے ٹھیلوں کی بھرمار متعلقہ اداروں اور ٹریفک پولیس اہلکاروںکی خاموشی پرشہریوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق مرکزی جامع مسجد ٹنڈوآدم پوسٹ آفس اور پی ٹی سی ایل آفسز کے سامنے ٹھیلے والوں نے کا قبضہ کر لیا ہے۔

ان کے قبضوں کے باعث شہریوں، نمازیوں اور خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یاد رہے سیشن جج سانگھڑ کے حکم پر اس گلی میں پتھاروں کا خاتمہ کر دیا گیا تھاجسکی وجہ سے گلی کافی کشادہ ہوگئی تھی لیکن کچھ دن گزرنے کے بعد آہستہ آہستہ ان ٹھیلے والوں نے دوبارہ یہاں کھڑا ہونا شروع کر دیا۔

جو کہ دیگر لوگوںکے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے بھی مشکلات پیدا کر رہے ہیںجبکہ اکثر خواتین کا گزر اس گلی سے ہوتا ہے جو کہ جوہر آباد سے شہر کا رخ کرتی ہیں، ذرائع کے مطابق یہاں کھڑے ٹریفک پولیس اہلکار ان ٹھیلے والوں سے روزانہ 50 روپے بھتہ وصول کرتے ہیں شہریوں، سماجی شخصیات نے اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ اوقاف اور چیف میونسپل آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی جامع مسجد پوسٹ آفس اور پی، ٹی، سی، ایل آفس کے سامنے سے ٹھیلے والوں کو یہاں سے ہٹایا جائے۔