ٹنڈوآدم کی خبریں 26/06/2015

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (کامران انصاری) ٹنڈوآدم میں جرائم کی وارداتوں میں، تھانہ بی سیکشن کی حدود جوہر آباد میں چوری کی واردات پوراعلاقہ چوروں کی آماجگاہ بن گیا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ٹنڈوآدم کے علاقے جوہر آباد کے رہائشی بریانی فروش محمد الیاس کے گھر چوری کی واردات ہوئی محمد الیاس کے مطابق گذشتہ رات وہ اہل خانہ کے ساتھ گھر پر سورہے تھے کہ چور دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور انکے 35000 روپے ، کپڑے اور قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو گئے انھوں نے پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ازجلد کاروائی کر ے اور چوروں کو گرفتار کر کے مطلوبہ سامان برآمد کیا جائے اور انھیں قرار سزا دی جائے انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ پولیس جرائم کی روک تھام کے لیے عملی اقدام کرے تاکہ لوگوں کی جان و مال کو یقینی بنایا جائے کہ اب تک ٹنڈوآدم تھانہ بی سیکشن کی حدود میں پچھلے کچھ دن سے جرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے جو پولیس انتظامیہ کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

ٹنڈوآدم(رپورٹ ٭کامران انصاری)سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی کی جانب سے نظر انداز کئے جانے والے کارکنان،عہدیداران کیکے صوبائی رہنماء سے ملاقات،تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی کی جانب سے نظر انداز کئے ہوئے کارکنان، عہدیداران نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء انور مری سے انکی رہائش گاہ پر پلاقات کی اور پارٹی کیجانب سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء نے کارکنان اور عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی اصل طاقت تو آپ لوگ ہیں اور آپ کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کیسے نظر انداز کر سکتی ہے یقینا کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتی کیونکہ پارٹی کے لیے قربانیان کارکنان نے ہی دی ہیں اور پارٹی انکی قربانیوںکو سراہتی ہے اور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ذمے دار ہونے کی حیثیت سے آپ سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپکے تحفظات پارٹی ضرور دور کرے گی اور سندھ کنوینشن میں بھی آپکے تحفظات کی بات کی جائے گی لہٰذا کارکنان ،عہدیداران مایوس نہ ہون اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

ٹنڈوآدم(رپورٹ٭کامران انصاری) ٹنڈوآدم کے جوہر آباد قبرستان میںکراچی کے رہائشی پچاس سالہ شخص کاجنونی نوجوان نے چھری سے گلہ کاٹ کر شدید زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم جوہر آباد قبرستان میں واقع صالح مسجد المعروف بابا منشی والی مسجد میں کراچی کے رہائشی اعتکاف میں بیٹھے پچاس سالہ وارث وارثی نامی شخص کو ٹنڈوآدم جوہرآباد کے رہائشی شہباز نورانی نامی نوجوان نے تیز دھار چھری سے گلہ کاٹ کر شدید زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لئے ٹنڈوآدم تعلقہ ہسپتال لیجایا گیاجہاں پر اسے فوری طبی امداد کے بعدنازک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا موقع پر موجود لوگوں نے ملزم شہباز نورانی کو پکڑ کر مسجد میں باندھ دیا اور متعلقہ پولیس کو اطلاع کردی فوری اطلاع کے باوجود متعلقہ تھانہ بی سیکشن کی پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی لوگوں نے ملز شہباز نورانی کو پولیس کے حوالے کر دیا جائے وقوع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ شہباز نورانی اور وارث وارثی کا پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور ان دونوں کا کاروباری واستہ بھی ہے لوگوں نے مزید بتایا کہ ہر سال تین رکنی وفد صالح مسجد میںاعتکاف میں بیٹھتے ہیںاور اپنے مرشد بابا منشی کے پاس آتے رہتے ہیں۔۔