ٹنڈوآدم میں پولیس کی پشت پناہی سے چلنے والا آکڑا پرچی کا کاروبار اپنے عروج پر

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (کامران انصاری) ٹنڈوآدم میں پولیس کی پشت پناہی سے چلنے والا آکڑا پرچی کا کاروبار اپنے عروج پر پہنچ گیا کم عمر اور نوجوان نسل کی بڑی تعداد راتوں رات پیسے کمانے کی خاطر اس گھنائونے فعل پر لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں آکڑا پرچی مافیا پولیس کی پشت پناہی میں کھلے عام اپنا کاروبار چلارہے ہیں روزانہ شام سے لیکر رات گئے جوا کڑا پرچی مافیا سرگرم نظر آتی ہیں جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں آکڑا پرچی کے اڈوں پر رش لگا رہتا ہے جس میں بڑی تعداد نوجوان نسل کی ہوتی ہے۔

ان کے علاوہ عمر رسیدہ مرداور نوعمر بچے بھی راتوں رات امیر بننے اور زیادہ پیسے کمانے کی دوڑ میں لگے نظر آتے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد غریب مزدور،محنت کش کی ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں کی نسل تباہ ہورہی ہے آکڑا پرچی کی لت پوری کرنے کے لئے نوجوان نسل چوری وڈکیتی اور رہزنی جیسی وارداتیں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ذرائع کے مطابق اس گھنائونے کاروبار کو چلانے والوں کومقامی پولیس انتظامیہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے سماجی و فلاحی تیظیموں کی طرف سے اس قبیح کاروبار کے خلاف متعدد بار مقامی انتظامیہ کو آگاہ کیا مگر اسکے باوجود اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف مقامی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئیاور اگر رسمی طور پر کبھی کبھار کاروائی کی بھی گئی تو بااثر افراد یا سیاسی افراد کے کہنے پر انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے یا پھر لین دین پر سمجھوتا ہوجاتا ہے۔

ایسے کاروبار میں ملوث افراد ملک کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچارہے ہیںاور ملک وقوم کے لئے بدنامی کا سبب بن رہے ہیںٹنڈوآدم کے شہریوں اور سماجی حلقوں نے شدید غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ،گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ،بالا حکام اور وزیر اعظم پاکستان سے اس گھنائونے کاروبار کو کرنے والے افراد اور ان کی پشت پناہی کرنے والے افسران واہلکاروں اور بااثرافراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ سنگین معاملے کو از خود نوٹس لیں۔