ٹنڈوآدم پولیس نے تین ہفتہ قبل چھینی گئی کار برآمد کر لی

Cars

Cars

ٹنڈوآدم (کامران انصاری) ٹنڈوآدم پولیس نے تین ہفتہ قبل چھینی گئی کار برآمد کر لی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم بھٹ شاہ روڑ پر واقع پبلک اسکول کے قریب تین ہفتہ قبل پانچ نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر روک کرکار میں سوارتعلقہ ٹنڈوآدم گورنمٹ پرائمری اسکول ایسوسی ایشن کے صدر لکھاڈنو خاصخیلی سمیت چار اساتذہ اور ڈرائیور کو یر غمال بنا کرپانچ موبائل فون طلائی زیورات اور الٹوکار ABR.252چھین کر فرار ہو گئے تھے۔

ٹنڈوآدم پولیس نے اطلاع پر ٹنڈوآدم بنگلی موری کے قریب گوٹھ میاں بخش تھہیم میں چھا پہ مار کر چھینی گئی مذکورہ کار برآمد کر لی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ڈی ایس پی ٹنڈوآدم ایوب بروہی نے بتایا کہ فرار ہونے والے ملزمان انتہائی خطر ناک ہیں۔

میاں بخش تھہیم ،جنید ابڑو،سہراب مگسی کا ٹولہ ڈکیتیوں چوریوں اوررہ زنی وارداتوں میںپولیس کو مطلوب ہیںپولیس ٹیم ملزمان کی تلاش میں ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔