ٹنڈوآدم میں حال ہی میں لگائی گئی سولر پینل اسٹریٹ لائٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا

Solar Street Lights

Solar Street Lights

ٹنڈوآدم (رپورٹ٭کامران انصاری) ٹنڈوآدم میں حال ہی میں لگائی گئی سولر پینل اسٹریٹ لائٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا تفصیلات کے مطا بق ٹنڈوآدم شہر میں لگائی جانے والی سولر پینل اسٹریٹ لائٹس کی بڑی تعداد ناکارہ ہوگئی ہیں اور صرف دوماہ میں ہی ان اسٹریٹ لائٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

جو لائٹس کام کر بھی رہی ہیں وہ رات ہونے تک کام چھوڑ جاتی ہیں جسکی وجہ سے سڑکیں تاریکی میں ڈوب جاتی ہیں جس پر شہریوں نے شدید تنقید کی ہے شہریوںاور سماجی تنظیموں کے عہدیداروں نے نیشنل پریس کلب ٹیم کو شکایات کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں ترقیاتی کام روک کرانکا فنڈ ان لائٹس کی تنصیب پر لگایا گیا۔

جو کہ تھوڑے عرصے میں ناکارہ ہو گئیں جبکہ شہر میں مچھر مار اسپرے تک نہیں کروایا گیا جسکی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہے انھوں نے ایف آئی اے کی ٹیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ناکارہ سولر پینل سٹریٹ لائٹس کی تحقیقات کی جائی۔