ٹنڈوآدم کی خبریں 08/07/2015

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم: ٹنڈوآدم ٹیکس چوروں کے خلاف ایف بی آر حرکت میں آ گیا کئی کاروباری تاجروں کی نیندیں حرام، تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم میں سینکڑوں کاروباری حضرات دوکان دار ایسے ہیں جو عرصہ دراز سے ٹیکس چوری کر رہے ہیں اس سلسلے میں ایف بی آر کی خفیہ ٹیم نے ان ٹیکس چوروں کی فہرست تیار کرلی ہے ایف بی آر زرائع کیمطابق کروڑوں روپوں کے ٹیکس ٹنڈوآدم کے تاجروں اور کاروباری حضرات پر ہیں اور انھوں نے ایف بی آر کی آنکھوں میں دھول جھونک کر جھوٹے اثاثے دکھا کر وڑوں کا ٹیکس بچارہے ہیں ان ٹیکس چوروں کیخلاف ایف بی آر کا محکمہ حر کت میں آگیا ہے اور ٹیکس چوروں میں کھلبلی مچ گئی ہے ٹنڈوآدم میں ٹیکس چو ر اپنا پیسہ پراپرٹی میں لگا رہے ہیں جسکی وجہ سے ٹنڈوآدم اور گرد و نواح جائیدادوں کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹنڈوآدم(رپورٹ٭کامران انصاری)ٹنڈوآدم اور اسکے گردو نواح میں عیدالفطر سے قبل جعلی نوٹوں کی گردش شروع تاجر پریشان تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم اور اسکے گرد و نواح کے کاروباری مراکز میں عیدالفطر سے قبل ہی جعلسازوں نے جعلسازی کے زریعے جعلی نوٹوں کی گردش شروع کردی ہے ٹنڈوآدم کے کئی کاروباری حضرات ،دوکاندار،ہول سیلروں کو 1000اور 500 والے جعلی نوٹوں سے پریشان ہوگئے ہیں اور ہزار روپوں کا نقصان اٹھانا پڑہا ہے ٹنڈوآدم پولیس اور انتظامیہ ان جعلسازوں کو پکڑنے میں ناکام ہے عوام نے حکومت سے اور اسٹیٹ بینک کے گورنر سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر توجہ دیکر ان ملک دشمن عناصر کو فوری گرفتار کر کے قراروار سزا ئیں دی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹنڈوآدم(رپورٹ٭کامران انصاری)جماعت الدعواة ٹنڈوآدم کی جانب سے شہریوں کے اعزاز میںافطار ڈنر شہریوں کی بڑے تعداد مین شرکت،تفصیلات کے مطابق جماعت الدعواة ٹنڈوآدم نے شہریوںکے اعزاز میںافطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریون نے بھرپور تعداد میں شرکت کی افطار کے بعد پروگرام میں جماعت الدعواة کے مرکزی رہنما مولانا سیف السلام نے قرآن کا درس دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید انسانی معاسرے کو خوشخبری دیتا ہے اور ہم سبکو پر امید رہنا چاہیے کہ باطل پر حق ،ظلم پر عدل ہمیشہ غالب رہے گا اور اگر ہم قرآنی تعلیم پر علم کریں تو دنیا سے دہشت فردی کا خاتمہ ہوسکتا ہے انھوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کی حالت زار اور موجودہ مسائل کا سبب اسلامی تعلیمات سے دوری ہے اور ملک و ملت دشمن سازش کے تحت امت مسلمہ کی صفحوں میں اختلاف ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں رمضان المبارک صبر غم خواری کے ساتھ نیکیوں کا موسم بہار ہے جہاد کے زریعے کافروں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے برما کے مسلمان بھائیوں کی مدد کرکے انکے دل جیت سکتے ہیں اور یہ ہمارا اسلامی فریضہ ہے۔