پیرس کے وسط میں میں لذیذ پاکستانی کھانوں کے حامل ریسٹورنٹ Gare de Nord کے قیام کو ایک سال مکمل ہو گیا

Tandoori Lafayette Restaurant,Paris

Tandoori Lafayette Restaurant,Paris

پیرس (وصی رحمن) پیرس کے وسط میں میں لذیذ پاکستانی کھانوں کے حامل ریسٹورنٹ Gare de Nord کے قیام کو ایک سال مکمل ہو گیا۔ آج مورخہ 29 ستمبر ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے ریسٹورینٹ میں داخل ہونے والے پہلے گاہک سے ایک سال مکمل ہونے کی سالگرہ کا کیک کٹوایا۔

سالگرہ کا 5 منزلہ کیک بڑی محنت سے تیار کروایا گیا تھا۔ پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ افراد نے آج خصوصی طورپر ریسٹورنٹ کا وزٹ کیا اور پاکستانی کھانوں کا اعلی معیار برقرار رکھنے پر ریسٹورنٹ انتظامیہ کو ڈھیروں مبارکباد پیش کی۔ریسٹورنٹ انتطامیہ نے آج مورخہ 29 ستمبر کو آنے والے ہر گاہک کو اپنی طرف سے مٹھائی کے ساتھ ساتھ دیسی آئٹمزکے تحائف بھی کھانے کیلئے دئیے۔ بعد میں ریسٹورنٹ کے مالک خالد محمود نے تمام آنے والے گاہکوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

پیرس میں پاکستانی کھانوں کی اعلی اور معیاری پیش کش کا اعادہ کیا اور پاکستانی گاہکوں کو ہمیشہ اچھی سروس کے ساتھ ساتھ معیاری اور تازہ کھانا فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ ریسٹورنٹ Tandoori Lafayette اپنے لذیذ اور معیاری کھانوں کی بدولت پیرس کی دیسی بدیسی کمیونٹی میں بڑی تیزی سے اپنا مقام بنا رہا ہے۔

پاکستانی، ہندوستانی، بنگالی اور سری لنکن کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مقامی فرنچ لوگوں میں بھی اپنے لذیذ اور مزیدار کھانوں کی بدولت مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔