ٹانک : فوج کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

Military Operation

Military Operation

ٹانک (جیوڈیسک) ٹانک میں فوج نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق پنگ ایریا میں کیے گئے آپریشن میں 4دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آپریشن کالعدم تحریک طالبان کے عصمت اللہ شاہین گروپ کے خلاف کیا گیا، مارے گئے چاروں دہشت گرد انتہائی مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں کمانڈر زمان عرف طوفان ،نائب کمانڈر عمر ولد عصمت اللہ شاہین ،کمانڈروصی اللہ اور کمانڈر زولام الدین عرف ظلمت شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گردگروپ ٹارگٹ کلنگ، بھتااور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھا۔

واضح رہے کہ عصمت اللہ شاہین 2014ء میں آپس کی لڑائی میں مارا گیا تھا۔