تنزانیہ سے ملنے والا ملبہ گمشدہ طیارے کا ہے: ملائشیا

Malaysia Missing Plane

Malaysia Missing Plane

ملائیشیا (جیوڈیسک) تنزانیہ کے ساحلوں سے ملنے والا طیارے کے ملبے کا ٹکڑا لاپتہ ملائیشیا کے ہوائی جہاز MH370 کا ہونے کی ملائیشین حکام نے تصدیق کر دی ہے۔

یہ طیارہ مارچ 2014 میں کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔ طیارے پر 239 افراد سوار تھے۔ ملائشیا کے حکام کے مطابق طیارے کے ملبے کا یہ بڑا ٹکڑا رواں برس جون میں تنزانیہ کے جزیرے پیمبا سے ملا تھا۔

حکام کا کہنا ہےکہ اس ٹکڑے کی مزید جانچ کی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ طیارے کی تباہی کی بنیادی وجہ کیا تھی۔ اس سے قبل جولائی 2015ء میں بحر ہند میں واقع فرانسیسی جزیرے ری یونین سے بھی اس گم شدہ طیارے کے ملبے کے ٹکڑے ملے تھے۔