تاپی منصوبہ کی تکمیل سے افغانستان خطہ کا اقتصادی مرکز بن جائیگا: اشرف غنی

Ashraf Ghani

Ashraf Ghani

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت ( تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے افغانستان خطے میں اقتصادی مرکز بن جائیگا، قبائلی عمائدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شرکاء کو تاپی منصوبے کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان کے راستے ترکمانستان سے پاکستان اور بھارت اور گیس کی فراہمی سے علاقائی رابطوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے۔ دنیا بھر میں اس منصوبے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔