تربیلا ڈیم، توسیعی منصوبے کے دوران شڑنگ گرنے سے چار افراد جاں بحق

Tarbela Dam

Tarbela Dam

ہری پور (جیوڈیسک) تربیلا ڈیم پر چوتھے توسیعی منصوبے پر کام کے دوران شٹرنگ گرنے سے دو چینی انجینئر اور دو پاکستانی مزدو جاں بحق ہو گئے، آٹھ کو ملبے تلے نکال لیا گیا۔

ہری پور میں تربیلا ڈیم پر افسوسناک واقعہ چوتھے توسیعی منصوبے کی تعمیر کے دوران اس وقت پیش آیا جب اچانک شٹرنگ گر گئی۔ حادثے کے وقت چینی انجینئر اور مزدوروں سمیت بڑی تعداد میں عملہ تعمیراتی کام کیلئے موجود تھا۔

افسوسناک واقعے میں دو چینی انجینئر اور دو پاکستانی مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔ حادثے کے بعد امداد ی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملبے تلے اب بھی لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔