طارق فاطمی کی امریکی مشیر سے ملاقات، افغانستان میں امن کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

Tariq Fatemi

Tariq Fatemi

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی مشیر برائے قومی سلامتی سوزن رائس نے کہا پاکستان کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی سے خطہ میں پائیدار امن اور استحکام حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

واشنگٹن میں وزیر اعظم نواز شریف کے خصوصی معاون برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے ملاقات میں امریکی مشیر کا کہنا تھا کہ تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے قیمتی قربانیاں دیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق طارق فاطمی سے گفتگو کرتے ہوئے سوزن رائس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے قیمتی قربانیاں دیں، ملاقات میں افغانستان میں بھی قیام امن اور مفاہمتی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں طارق فاطمی نے ملکی سیکیورٹی کی صورتحال اور معاشی ترقی کے حوالہ سے اقدامات پر بریفنگ دی۔ دونوں ممالک میں پاک امریکہ کے تعلقات میں اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔