طارق محمود پہاڑ صدر، شیخ محمد ایوب تیسری بار بلا مقابلہ سرپرست منتخب

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) طارق محمود پہاڑ صدر، شیخ محمد ایوب انجمن آڑھتیان سبزی منڈی کروڑ کے تیسری بار بلا مقابلہ سرپرست منتخب ہو گئے۔

سینئر نائب صدر عبدالواحد انصاری، جنرل سیکریٹری ملک امان اللہ جکھڑ، نائب صدر حاجی محمد فاروق، نائب صدر دوم شیخ عتیق الرحمن۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز انجمن آڑھتیان کروڑ کا اجلاس زیر سرپرستی شیخ محمد ایوب منعقد ہوا۔

اجلاس میں عہدیداروں کا چنائو عمل میں لایا گیا جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ شیخ محمد ایوب ، صدر طارق پہاڑ تیسری مرتبہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر عبدالواحد انصاری ، جنرل سیکریٹری ملک امان اللہ جکھڑ ، نائب صدر حاجی محمد فاروق ، نائب صدر دوم شیخ عتیق الرحمن ، جوائنٹ سیکریٹری نثار انجم ، فنانس سیکریٹری رفیق بھٹی ، سیکریٹری اطلاعات عبیداللہ ، چیئر مین محمد رمضان ساجد اور وائس چیئر مین عبدالحمید سینئر کو بلامقابلہ منتخب کر لیا گیا۔