ترنول میں FIF کے ”فروغ تعلیم” پروگرام کے تحت سکول بیگ کی تقسیم

Attiq-ur-Rehman

Attiq-ur-Rehman

ترنول : اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی فلاح و بہبود اور کامیابی و کامرانی کو علم کے ساتھ نتھی کردیا ہے کہ اس کے بغیرمعاشرہ پنپ نہیں سکتا اور نئی نسل ہمیشہ کیلئے روبہ زوال ہوتی رہے گی جس کے نتیجہ میں دنیا و آخرت میں ناکامی و نامرادی مقدر بنے گی۔ایسے میں لازمی ہے کہ اسلامی ممالک بالعموم اور پاکستان بالخصوص تعلیم و تعلم کے فروغ کیلئے قائدانہ کردار ادا کرے چونکہ یہ ملت اسلامیہ کے ہر فرد مردوزن پر ذمہ داری عائد کردی گئی ہے کہ وہ تعلیم حاصل کریں۔

سیدنا عمر فاروق کا قول ہے کہ جو انسان جاہل و ناواقف ہے اس کے گمراہ ہوجانے کے امکانات بہت زیادہ ہیں لہذا ضروری ہے کہ علم و فن کے سلسلہ کو تادم مرگ جاری و ساری رکھا جانا چاہئے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کی دینی جماعت کا ذیلی ادارہ فروغ تعلیم کیلئے مصروف عمل ہے اور وہ اس مقصد کیلئے غریب و نادار طلبہ و طالبات میں سکول بیگ و سٹیشنری تقسیم کررہے ہیں۔

جیساکہ جماعة الدعوة اسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم کی روشنی ہر گھر تک پہنچانے کا عزم لے کر نکلے ہیں ، ابتدائی مرحلے میں تعلیم عام کرو کے تحت 15سو سے زائد بچوں میں سکول بیگ تقسیم کرچکے ہیں اگلے مرحلے میں نصابی کتب اور اسٹیشنری کی تقسیم کا سلسلہ شروع کریں گے، والدین بچوں کو تعلیم سے دور نہ کریں ،غریب اور نادار بچوں کے تعلیمی اخراجات فلاح انسانیت فائونڈیشن برداشت کرے گی۔فلاح انسانیت فائونڈیشن نے تھرپارکر میں انسانی خدمت کے ذریعے غیر مسلموں کی بھی سوچ بدل دی،کسی بچے کو تعلیم سے محروم نہیں رہنے نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 45جھنگی سیداں کے آفس میں ”تعلیم عام کرو” پروگرام کے تحت بچوں میں سکول بیگ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے چئیرمین یونین کونسل حاجی گلزار، نائب چئیرمین ملک مہربان ، ایس ایچ او ریاض گوندل ، چئیرمین پریس کلب ترنول محمد اسحاق صدر ترنول پریس کلب اسلام آباد اظہر حسین قاضی و دیگر نے بھی خطاب کیا یونین کونسل کے چئیرمین حاجی گلفراز نے کہا کہ فلاح انسانیت فائونڈیشن کے کارکنان زلزلہ اور سیلاب کے موقع پر لوگوں کوریسکیو کرنے اور امدادی سامان فراہم کرنے میں سب سے آگے ہوتے ہیں ، پاکستان میں فلاح انسانیت فائونڈیشن کا کام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اگر دیگر تنظیمیں بھی اسی جذبے اور شوق سے خدمت خلق کاکام کریں تو غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ،۔

نائب چئیرمین ملک مہربان نے کہا کہ غریب بچوں کو سکول بیگ فراہم کرنے کا کام بہت عظیم ہے ، ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا بچہ سکول جائے لیکن وسائل کی کمی آڑے آ جاتی ہے اور معاشرے میں کتنے ہی بچے اس وجہ سے تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں ،فلاح انسانیت فائونڈیشن نے ایسے ہی بچوں کے لیے یہ پروگرام شروع کیا ہے، جس طرح ایف آئی ایف کے کارکنان انسانی فلاح کے لیے کام کر رہے ہیں ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ، اس یوسی میں کوئی بھی بچہ بغیر تعلیم کے نہ رہے،ایس ایچ او ریاض گوندل نے کہا کہ بچوں کو خوشیاں فراہم کرنا سنت رسول ۖ ہے یہ اقدام بھی اسی سنت کی پیروی ہے ۔ فلاح انسانیت کے کام کرنے والوں کو اللہ جزائے خیر دے ۔اس سے صحت مند معاشرہ وجود میں آتاہے۔تعلیم ہوگی تو جرائم کا خاتمہ ہوگا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی اور سماجی تنظیمیں غربت و جہالت کے خاتمے کیلئے میدان عمل میں اتر کر قائدانہ کردا راداکریں تاکہ ملک و ملت دن دگنی اور رات چگنی ترقی کی منازل طے کر سکیں۔

رپورٹ: عتیق الرحمن
(سیکرٹری اطلاعات ترنول پریس کلب اسلام آباد)
موبائل نمبر:0313-5265617