ترنول کے قریب ٹریفک حادثے میں 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Accident

Accident

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترنول کے قریب ٹریفک حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

کے مطابق ترنول پھاٹک کے قریب فتح جھنگ روڈ پر تیز رفتار مسافر کوسٹر مخالف سمت سے آتی وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تھانہ ترنول نے 20 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔