ترنول پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری آج ہو گی

Tarnol

Tarnol

ترنول : ترنول پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری آج ہو گی۔جس میں مہمان خصوصی چوہدری عبدالمجید اور صدارت ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترنول پریس کلب کے سیکرٹری اطلاعات عتیق الرحمن کے مطابق پریس کلب کی نومنتخب باڈی برائے 2017-18کی تقریب حلف برداری آج ملٹی سنٹر F-17مرکز فتح جنگ روڈ میں ہو گی۔جس میں سیاسی و سماجی شخصیات،مذہبی قائدین ،صحافتی تنظیموں کے عہدیداران سمیت اہل حل و عقد کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو فیصل ٹائون چوہدری عبدالمجید جبکہ صدارت ڈپٹی میئراسلام آباد سید ذیشان نقوی ہونگے۔