ٹیکس بار ایسوسی ایشن قصور کے نومنتخب عہدیداران کو پریس کلب مصطفی آباد کی مبارکباد

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ٹیکس بارایسوسی ایشن قصور کے نومنتخب عہدیداران کوپریس کلب مصطفی آباد کی مبارکباد، ہم امید کرتے ہیں کہ ٹیکس بارایسوسی ایشن قصور اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے گی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب، تفصیلات کے مطابق محمد عمران سلفی صدرپریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) ودیگر عہدیداران کی طرف سے ٹیکس بارایسوسی ایشن قصور کے نومنتخب عہدیداران میں غلام محمد انصاری کو صدر،چوہدری طارق وسیم کو نائب صدر، محمد ریحان یوسف کو جزل سیکرٹری،منظور احمد انصاری کو فنانس سیکرٹری بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ٹیکس بارایسوسی ایشن قصور کے نومنتخب عہدیداران اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دیں گے، ہم ان کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔