ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع

Tax

Tax

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سے جاری وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ ملک بھر کی مختلف تاجر تنظیموں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔

انفرادی انکم ٹیکس گزاروں اور ایسوسی ایشن آف پرسنز کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 30 نومبر تک بڑھا دی گئی۔

ایف بی آر نے اس سلسلے میں انکم ٹیکس گوشوارے میں توسیع کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ 15 نومبر تک ساڑھے آٹھ لاکھ کے لگ بھگ ٹیکس گوشوارے جمع ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ساڑھے 5 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا 14 لاکھ کا ہدف حاصل کر لیں گے۔