ٹیکس لگانے کا مطلب پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنا ہے: اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دس ہزار میگاواٹ بجلی مارچ 2018ء تک آ جائے گی اور جی ڈی پی 15 فیصد تک لے کر جائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ نیب میں میرا کوئی کیس پینڈنگ نہیں ہے، تمام کیسز ردی کے کاغذ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے میرے خلاف بیان دیا ہے ان کو لیگل نوٹس بھجوا رہا ہوں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اقتدار کے بجائے اقدار کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔