ٹیکس چھوٹ کے نام پر قومی خزانے کو 6 ارب 40 کروڑ روپے کا ٹیکہ

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) آڈٹ رپورٹ دو ہزار پندرہ سولہ کے مطابق دو ہزار نو سے گیارہ کے دوران کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 2 ارب 35 کروڑ روپے کی غلط چھوٹ دے دی گئی۔

ٹیکس ری فنڈ کی مد میں ایک ارب 79 کروڑ کی ڈیوٹی معاف کر دی گئی جبکہ کسٹم ڈیوٹی کے غلط تعین سے ایک ارب 37 کروڑ ڈوب گیا۔

ایف بی آر نے آنکھیں بند کیے رکھیں اور غیر لائسنس یافتہ امپورٹرز ایک ارب 69 کروڑ روپے ٹیکس ڈکار گئے۔

کسٹم کے ویئر ہاؤسز میں سامان پڑے رہنے سے 80 کروڑ روپے کا ٹیکس نہ مل سکا تو درآمدی اشیا کی غلط ٹیکس درجہ بندی سے قومی خزانے کو 54 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔