ایک کروڑ مالیت کے 380 بیگ ہری پور میں یونین کونسلوں کی سطح پر تقسیم کئے گئے

Senator talha taxila

Senator talha taxila

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی) سپورٹس کے فروغ کے لئے سینیٹر طلحہ محمود فاونڈیشن کی جانب سے سپورٹس کے سامان پر مشتمل ایک کروڑ مالیت کے 380 بیگ ہری پور میں یونین کونسلوں کی سطح پر تقسیم کئے گئے ،ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشنسے ملحقہ ایوب پارک می منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین سینٹ اسٹینڈ نگ کمیٹی ٰ برائے کابینہ سیکریٹریٹ سینیٹرمحمد طلحہ محمود نے کہا کہ موجودہ لیڈر شپ ڈیوائیڈ اینڈ رول کے فارمولے پر کاربند ہے،

ہمیں ایسی لیڈر شپ کی ضرورت ہے جسکا مقصد عوام دوستی اور عوام کی بے لوث خدمت ہو،نوجوانوں کو صحت منداہ سرگرمیوں کے لئے ایک کروڑ مالیت کا سپورٹس پیکج دے رہا ہوں،جو میری طرف سے ماہ رمضان کا تحفہ ہے،ذاتی خرچ سے عوام کی فلاح و بہبود کر رہا ہوں حکومتی فنڈز مجھے میسر نہیں،غریبوں اور مستحق افراد میں رمضان پیکج ہو یا عید قربان پر قربانی کو گوشت یا سپورٹس کی سرگرمیاں ان سب کا مقصد عوام کی خدمت کا فریضہ بجا لانا ہے،عوام کے لئے بہت کچھ کرنے کا جذبہ رکھتا ہوں ،

بدلے میں صرف محبت کا طالب ہوں،انکا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی ماہ رمضان میں میری فاونڈیشن کے زیر اہتمام غربا ومساکین میں پہلے ہی عشرے میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ، انہوںنے کہا سینیٹر طلحہ محمود فاونڈیشن بغیر کسی سیاسی وابستگی کے کسی تعلق کو بالا ئے تاک رکھتے ہوئے صرف میرٹ پر عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ جسکا مقصد خدمت انسانیت ہے،تقریب میں منتخب نمائندگان یو سی چیئرمین وائس چئیرمین ناظمین نائب ناظمین کونسلران کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ،سپورٹس پیکج سے متعلق بتایا گیا کہ اس میں پچیس سے تیس ہزار مالیت کا فی بیگ ہے جس میںسپورٹس سے تعلق تمام سامان موجود ہے،منتخب نمائندگان نے سینیٹر طلحہ محمود کے اقدمات کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا ،