ٹیکسلا سے بسوں اور کاروں کے قافلوں میں تین سے مرد خواتین شہر اعتکاف لاہور کے لئے روانہ ہوگئے

Taxila

Taxila

ٹیکسلا( تحصیل رپورٹر) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی معیت میں اعتکاف مسنونہ کی برکتیں سمیٹنے کے لئے تحصیل ٹیکسلا سے بسوں اور کاروں کے قافلوں میں تین سے مرد خواتین شہر اعتکاف لاہور کے لئے روانہ ہوگئے،قافلے کی قیادت شیخ تنویر قادری کر رہے تھے جبکہ تمام تر انتظامات سیف اللہ قادری نے کئے،شہر اعتکاف لاہور میں شرکت کے لئے 70 خواتین بھی شامل ہیں،جبکہ منہاج القران کے اس قافلہ میںٹیکسلا،واہ کینٹ اور پی پی 7اورپی پی 8کے گرد ونواح کے لوگ شامل ہیں،

اعتکاف کی نیت سے روانہ ہونے ولاے تمام مرد و خواتین حضرات نے انفرادی سامان اور نوٹ بک اپنے ساتھ رکھیں ہیں، ترجمان منہاج میڈیا کو آرڈینیٹر تحصیل ٹیکسلا محمد یوسف بخشی کے مطابق شہر اعتکاف لاہور میں جانے والوں کے کھانے پینے کی مد میں مناسب رقم رجسٹریشن کی صورت میں پہلے ہی جمع کرادی گئی ہے، جبکہ فطاری و سحری کے انتظامات اجتماعی طور پر کیے جاتے ہیں،جبکہ یہاںاخلاقی،روحانی، مذہبی،تحریکی اور نظریاتی تربیت کا بھی اہتمام ہوتا ہے قافلے کی واپسی کے لئے انتظامات ایک کمیٹی کے سپرد کئے جاتے ہیںجبکہ دور دراز کے لوگ حضرات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ساتھ عید پڑھ کر بھی گھروں کو واپس جاسکتے ہیں، واہ کینٹ ٹیکسلا سے شہر اعتکاف لاہور کے لئے روانہ ہونے والے مرد خواتین نے سفر کے دوران نعتیں ، درود شریف پڑھتے رہے،