کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے: شاہد عمران مارتھ

 SHAHID IMRAN MARTH

SHAHID IMRAN MARTH

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی ) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے، ناجائز تجاوزات اور ملاوٹ ،مضر صحت کھانے پکانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، تمام ہوٹلوں اور بیکریوں کے مالکان صفائی اور اپنے ملازمین کے ہیلتھ سرٹیفیکٹ بنوائیں ،ورنہ قانونی حرکت میں آئے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز ہوٹلوں اور بیکریوں پر چھاپے مارنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،۔

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رورعایت کے مستحق نہیں میں نے متعدد مرتبہ ناجائز تجاوزات کرنے والوں، مضرصحت اشیائے خوردو نوش فروخت کرنے والوں اور گرانفروشوں کو وارننگ دی مگر یہ لوگ باز نہیں آتے اسلئے اب انکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے بالخصوص ہوٹلوں اور بیکریوں پر مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع ہو چکا ہے ،انھوں نے کہا کہ کسی قسم کا کوئی سیاسی دباو برادشت نہیں کیا جائے گا بلکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،اس موقع پرا نکے ہمراہ فوڈ انسپکٹر تحصیل ٹیکسلا چوہدری اعجاز بھی موجود تھے۔