ٹیکسلا کی خبریں 24/3/2016

Zeshan Butt Taxila

Zeshan Butt Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) چیف ایگزیکٹیو ٹیکسلا گارڈنز ہاوسنگ سکیم زیشان علی بٹ نے کہا ہے، لوگوں کی آبادکاری کا فریضہ خدمت خلق کے عظیم جذبہ کے ساتھ کر رہے ہیں، ٹیکسلا گارڈنز ہاوسنگ سکیم میں ڈویلپمنٹ کے کام تیزی سے جاری ہے،تمام الاٹیز کو چھ ماہ کے قلیل عرصہ میں قبضہ دے دیا جائے گا، لوگوں کا اعتماد ہماری کامیابی کا ضامن ہے، اگلے مرھلے میں چار، پانچ اور چھ مرلہ کے گھر بنا کرانتہائی ارزاں نرخوں فروخت کئے جائیں گے، الاٹیز کو وہ تمام سہولیات مہیا کی جارہی ہیں جو ایک بہترین ہاوسنگ سکیم کی ضرورت ہوتی ہیں،نہر کے دونوں اطراف سڑک کی تعمیر سے اہل علاقہ کا دیرینہ مسلہ حل ہوگیا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے خصوصی نشست کے دوران کیا،ٹیکسلا گارڈنز کے چیف ایگزیکٹیو زیشان علی بٹ کا کہنا تھا کہ رہائشی افراد کے لئے انتظامیہ کی جانب سے بہترین سیکورٹی سسٹم کی تنصیب انکی زندگی کو پرسکون اور محفوظ بنانے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ مستعد سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، ٹیکسلا سے ملحقہ پر فضا مقام پر ہاوسنگ سکیم کے اجراء پر جو عوامی پذیرائی ہمیں میسر آئی الفاظ میںبیان کرنا مشکل ہے،انھوں نے بتایا کہ ہمارا اعلیٰ معیار سابقہ کارکردگی سے لوگوں کا اعتماد بڑھا ہے جس کی وجہ سے دفتر میں جوق در جق رش چلا آرہا ہے،،پلاٹوں کی خریداری میں ٹیکسلا گارڈنز کی تعارفی سکیم سے ہزاروں لوگ مستفید ہوئے تاہم ارزاں نرخوں پر پلاٹوں کی بکنگ پر آخری تاریخ کے بعد بھی لوگوں کا ٹیکسلا گارڈنز کی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ تعارفی قیمتوں میں مزید توسیع کی جائے ،انتظامیہ اپنی شاندار کامیابی پر بہت جلدبنے بنائے گھروں کا منصوبہ لانے میں سنجیدہ ہے ، سکیم کی کامیابی پر جلد ماڈل ہاوسز بنانے کا اعلان بھی کردیا جائے گا،انکا کہنا تھا کہ مذکورہ ہاوسنگ پروجیکٹ کو مایہ ناز ترقیاتی اداروں کی مالی معاونت حاصل ہے،جو لاہور تا جہلم اور جہلم تا اسلام آباداور اب سلام آباد کے بعد ٹیکسلا میں اپنے کام کا لوہا منوچکے ہیںلینڈ مارک بلڈرزاینڈ ڈویلپرز(پرائیویٹ لمیٹڈ) کے چیف ایگزیکٹیو زشان علی بٹ کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے رہائشی مسائل حل کرنے میں انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،عوام الناس کے مشکور جنہوں نے ہمیں بھرپور پذیرائی دی اور ہمارے کاموں کو سراہا ، انھوں بتایا کہ مذکورہ ہاوسنگ سکیم میںفارم ہاوسز کے دلدادہ لوگوں کے لئے بڑے پلاٹس مختص کئے گئے ہیں،تاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنی جگہ شاندار فارم ہاوس بنا سکیں،ادہر علاقہ کی نامور شخصیات مظہر اقبال شیخ،سید مہدی حسن شاہ،ملک غلام حیدر،ملک حبیب،ملک صفدر،ملک مہر نثار،ملک فیاض اختر،سید معرفت عبا س شاہ،نائب ناظم عبدالرحمان سواتی،تنزیل مدثر،دانیال رضا،سید وقار حسین شاہ،سید آفتاب حسین شاہ،چوہدری مہر ایوب،مہر حسرت بلال،نے ٹیکسلا گارڈنز کی انتظامیہ کی تیکنکی معاونت کو سراہتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ انتظامیہ کی اس کاوش سے علاقہ کا دیرنہ مسلہ حل ہوا ہے جس پر انتظامیہ کے ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں،اہل علاقہ انتظامیہ کے جرات مندانہ اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،چیف ایگزیکٹیو زیشان علی بٹ نے مزید کہا کہ ٹیکسلا گارڈنز بحریہ طرز کا دوسرا پروجیکٹ ہوگا جس میں لوگوں کو جدید دور کی تمام سہولیات بہم مہیا ہونگی،ملک کے بڑے شہروں کے بعد ٹیکسلا گارڈنز 43 واں پروجیکٹ ہے جہاں ڈویلپمنٹ کے کام تیزی سے جاری ہیں،پلاٹوں کی انتہائی کم قیمتیں ڈویلپمنٹ کے کاموں کے ساتھ ساتھ بڑھتی جائیں گی مذکورہ ہاوسنگ سکیم میں آغاز میں ہی سرمایہ کاری کرنے والے خوش نصیب لوگ تصور کئے جائیں گے ،تمام تر جدید سہولیات سے مزین ٹیکسلا گارڈنز ہاوسنگ سکیم میں لوگوں کا رجحان بڑھتا جارہا ہے،دفتر میں لوگوں کا رش سائٹ اور پلاٹوں کی بکنگ کا برھٹا ہوا سلسلہ ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اب کم آمدنی والے وہ لوگ بھی اپنی چھت بنانے کا خواب پورا کر سکیں، جومہنگائی کے اس دور میں اپنی چھت بناے کا خواب پوار نہ کرسکے، غریب اورمتوسط طبقہ کے لئے آسان اقساط میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا سلسلہ جاری،تمام الاٹیز کو چھ ماہ کے قلیل عرصہ میں قبضہ دے دیا جائے گا ، چیگ ایگزیکٹیو ٹیکسلا گارڈنز ہاوسنگ سکیم زیشان عل بٹ کا کہنا تھا کہ قبل ازیں پاکستان کے بڑے شہروں لاہور ، جہلم،گجرانوالہ ،سیالکوٹ،سمڑ یال ،دینہ،اسلام آباد و دیگر شہروں میں کامیاب ہاوسنگ سکیموں کی تعمیرات کے بعد اب ٹیکسلا جیسے تاریخی شہر میں جازب نظر ، تمام تر جدید سہولیات سے آراستہ ہاوسنگ سکیم کے اجراء پر لوگوں کا بہت اچھا رسپانس آرہا ہے،ہماری کامیابی ایمانداری ، دیانتداری اور پر خلوص خدمات کا آئنہ دار ہے،لوگوں کے اعتماد نے ہمارے حوصلے بلند کئے،شیڈول کے مطابق وہ تمام سہولیات لوگوں کو مہیا کریں گے جس کا ہمارے بروشر میں زکر ہے،کم قیمت اور بہترین سہولیات کی وجہ سے لوگوں کا رجحان بڑھ رہا ہے آج کی سرمایہ کاری کل سود مند ثابت ہوگی،اگلے مرھلے میں چار ، پانچ اور چھ مرلہ کے گھر بنا کرانتہائی ارزاں نرخوں فروخت کئے جائیں گے، تاکہ لوگ ہماری بے لوث خدمات سے مکمل طور پر مستفید ہوسکیں،پنجاب کے دس بڑے شہروں میں چالیس سے زائد کامیاب رہائشی و کمر شل پروجیکٹس کی تعمیرو تکمیل کے بعداب ٹیکسلا کے تاریخی شہر میں ٹیکسلا گارڈنز کے نام سے بہترین رہائشی منصوبے کا آغاز ہماری عوامی خدمات کاتسلسل ہے ، انکا کہنا تھا کہ وعدوں کی تکمیل ہمارا بنیادی نصب العین ہے،ٹیکسلا گارڈنز ہاوسنگ سکیم 25 سو کنال اراضی پر محیط ہے،جس میں تیس فٹ کشادہ سڑکیں،پر فضاء ماحول اور سر سبز و شاداب پھلوں کے باغات،بچوں کے لئے سکول،جامع مسجدکشادہ پارکس،کرکٹ گراونڈ،جمنیزیم، ممبرز کلب،کمرشل ایریاز،سولر سٹریٹ لائٹس،لینڈ سکیپنگ،کشادہ مین بلیو ارڈ،چوبیس گھنٹے جدید سیکورٹی آلات سے مزین مستعد عملہ، شامل ہیں،اسلام آباد سے بیس منٹ جبکہ سی ڈی اے کے سیکٹر ڈی سترا سے دس منٹ کی مسافت پر ٹیکسلا گارڈنز ہاوسنگ سکیم واقع ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Touqeer Taxila

Touqeer Taxila

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی) علاقہ میں غیر صحافتی سرگرمیوں کا نوٹس ، زرد صحافت کی بیخ کنی کے لئے واہ کینٹ ٹیکسلا کی صحافتی تنظیمات کا مشترکہ اعلامیہ جاری ،یلو جرنلزم کو فروغ دینے والے عناصر کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا،صحافی معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے قلم کا جہاد کر رہے ہیں،صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،علاقہ میں ان عناصر کے خلاف تمام صحافی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں جو صحافت کو محض اپنی ذاتی نمود نمائش اور غیر قانونی کاموں کوڈھال بنانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں تمام متعلقہ اداروں کو بھی انکی غیر قانونی سرگرمیوں اور کالے کرتوتوں سے آگاہ کیا جائے گا،مقامی انتظامیہ ورکنگ جرنلسٹس کی تفریق کے لئے میکانزم بنائے،پریس کلب واہ کینٹ ٹیکسلا ، ٹیکسلا واہ یونین آف جرنلسٹس نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا، صدر پریس کلب واہ کینٹ ٹیکسلا سید مشتاق حسین نقوی ، صدر ٹیکسلا واہ یونین آف جر نلسٹ سید رضوان حیدراورواہ کینٹ ٹیکسلا کے ورکنگ جرنلسٹ کے منعقدہ مشترکہ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کی نشاندہی کی کہ مقامی سطح پر چند لوگ صحافت کی آڑ میں لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں مختلف تقاریب کا انعقاد کرو اکر مقامی انٹطامیہ اور مقامی سیاسی زعماء کو ٹریپ کیا جاتا ہے ،جبکہ ایسی تقاریب کا انعقاد کروا کر فنڈز ریذنگ کا کام کیا جارہا ہے،جس سے واہ کینٹ ٹیکسلا کے اصل صحافیوں کا نہ صرف استحصال ہورہا ہے بلکہ علاقہ میں ایک غلط ریت ڈالی جارہی ہے جو صحافتی اقدار کے منافی ہے،، ٹیکسلا واہ کینٹ کے وہ صحافی جنہوں نے اپنے کام سے مقامی سطح پر نامور مقام حاصل کیا ہوا ہے،ایسے صحافی اپنے آپ کو پروموٹ کرنے کی ناکام جدوجہد میں سرگرم عمل ہیں جو صحافت جسیے مقدس پیشے کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل پر اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں،واہ کینٹ ٹیکسلا کے ورکنگ جرنلسٹس کے مشترکہ اجلاس میں اس سنگین معاملہ پر غور و غوض کیا گیا اور مقامی سطح پر غیر صحافتی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے مشترکہ لائح عمل طے کیا گیا ، جس کے تحت واہ کینٹ ٹیکسلا جن کا تعلق خواہ پریس کلب واہ کینٹ ٹیکسلا سے ہو یا ٹیکسلا واہ یونین آف جرنلسٹ سے ہو یک نقاطی ایجنڈے پر اتفاق کرتے ہوئے علاقہ سے یلو جرنلزم کے خاتمہ اور مقامی سطح پر ایسے عناصر کابائیکاٹ کرنے کی تجویز دی گئی جس میں ایسے غیر صحافتی عناصر کو پروموٹ کرنے کے لئے کسی بھی سطح لوگ متحرک ہیں، اجلاس میںایسے عناصر کی سرگرمیوں کو پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جو ذاتی مفادات کی خاطر صحافت جیسے مقدس پیشے کو بدنام کر رہے ہیں،اور اپنی بقاء کے لئے مختلف تقاریب کا انعقاد کروا کر دو نمبر کاموں کی پروموشن کے لئے سرگرم عمل ہیںواہ کینٹ ٹیکسلا پریس کلب اور ٹیکسلا واہ یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران نے مقام انتظامیہ کو باور کرایا کہ وہ ایسے عناصر کے جھانسے میں آنے کی بجائے مقامی سطح پر ورکنگ جرنلسٹ کے نمائندہ فورم سے ضرور رجوع کریں تاکہ انھیں ان عناصر کے اصلیت کی بابت مکمل معلومات سے آگاہی ہوسکے ، جو صحافت کی آڑ میں اس مقدس پیشے کو بدنام کر رہے ہیں،واہ کینٹ ٹیکسلا پریس کلب اور ٹیکسلا واہ یونین آف جرنلسٹ کے مشترکہ اجلاس میںواہ کینٹ ٹیکسلا کے سینئیر صحافی جن کا تعلق مختلف قومی روزناموں اور ٹی وی چینلز سے ہے کی کثیر تعداد موجود تھی اجلاس میں مشترکہ لائح عمل طے کرتے ہوئے اس بات کا اصولی فیصلہ کیا گیا کہ جو عناصر ایسے لوگوں کی پشت پناہی میں مصروف ہیں انکا صحافتی بائیکاٹ کیا جائے گا، اورقومی اخبارات کے زریعے انکی بھرپورتشہیر کی جائے گی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Map Taxila

Map Taxila

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی)سینیٹر محمد طلحہ محمود چیرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ و اسٹیبلیشمینٹ ڈویڑن پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا رازاجتماعی مفادات کی سوچ اور سیاست کو عبادت اور خدمت سمجھنے میں پنہاں ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا یوم پاکستان کے سلسلے میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا،یوم پاکستان کے موقع پر صحافتی تنظیم کی جانب سے منعقدہ ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر محمد طلحہ محمود چیرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ و اسٹیبلیشمینٹ ڈویڑن پاکستان نے مقامی صحافی توقیر ریاض و دیگر کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور ایوارڈز دیئے،اس موقع پر سید عمران حیدر نقوی، سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق ، ٹی ایم اے ٹیکسلا قمر زیشان ، کے علاوہ علاقہ کی اہم سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیات موجود تھیں ، سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہپاکستان کی تعمیر و ترقی ہمارا فرض بھی ہے اور قرض بھی،ملک کو درپیش مسئائل بالخصوص دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے قوم کو 23 مارچ 1990 والے جذبے کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے،انکا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کوروائتی جوش و جذبے سے مناتے ہوئے ہمیں اس عہد کی تجدید بھی کرنا ہوگی کہ ہم پانے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے نئی ہمت ،اور جذبے کے ساتھ ارض پاک کو درپیش چیلنجوں کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے،یوم پاکستان کے موقع پر ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ ہم قرار داد پاکستان کی روشنی میںملک کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے اور اسے امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا قومی وملی فریضہ سرانجام دیں گے۔

ڈاکٹر سید صابر علی ٹیکسلا 24-3-2016 موبائل نمبر0300-5128038