ٹیکسلا رہبر کالونی میں پہلی مرتبہ روڈ صفائی مہم کا آغاز

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (سردار منیراختر) ٹی ایم ائے ٹیکسلا کی جانب سے علاقہ رہبر کالونی اور انجنیئر نگ یونیورسٹی روڈ پہلی مرتبہ صاف کیا گیا۔

ٹی ایم ائے ٹیکسلا نے صفائی والے عملے کو خاص ہدایات جاری کیں کہ ان دونوں علاقوں کی صفائی روزانہ کریں اور ان علاقوں کے روڈز کو صاف ستھرا رکھیں۔

انتظامیہ کے ان اقدامات کو عوام نے سراہا اور امید کرتے ہیں کے روزانہ کی بنیادوں پر اسی طرح روڈز کو صاف رکھا جائے گا رہبر کالونی کی عوام ٹی ایم ائے ٹیکسلا سے گزارش کرتی ہے کے ان کو سیوریج سسٹم ٹھیک کر کے دیا جائے۔

نالے کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے اور ٹیوب ویل کے والز کو دوبارہ مرمت کیا جائے تاکہ لوگ صاف پانی پی سکیں۔