ٹیکسلا : ستر لاکھ کی خطیر رقم سے ٹیکسلا چوک میں نکاسی سیوریج کے نالے کی از سر نو تعمیر

Iftitah Taxila Chowk

Iftitah Taxila Chowk

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ستر لاکھ کی خطیر رقم سے ٹیکسلا چوک میں نکاسی سیوریج کے نالے کی از سر نو تعمیر، سٹرک کے دونوں اطراف کنکریٹ کرنے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا، تکمیل کا کام جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کا عندیہ ،اے سی ٹیکسلا کے دفتر میں انجمن تاجران کے نمائندوں ، سیاسی زعما کی مٹینگ ، ٹریفک کی بہتری کے لئے تجاویز حاصل کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او) شاہد یوسف نے دورہ ٹیکسلا کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کے دفتر میں انجمن تاجران ، مقامی سیاسی زعماء سے ملاقات کی، ٹریفک کی بہتری کے لئے تجاویز لی گئیں،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمرا مارتھ، ٹی ایم او قمر زیشان، سابق ضلع ناظم حاجی دلدار خان،ایم پی اے ملک عمر فاروق، صدر انجمن تاجران ٹیکسلا شیخ ضیا الدین، جنرل سیکرٹری سردار زبیر خان،ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل جنید محسن، اسی پی او نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے اور آپریشنل آفیسر منظور احمد پولیس مسلم لیگ ن کے متخب کونسلران ، زیشان صدیق بٹ، طاہر محمود طاہری،شیخ ساجد،چئیرمین یونین کونسل لب ٹھٹو حاجی علی اصغر اعوان و دیگر موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ٹی او راولپنڈی شاہد یوسف کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات میں کمی لانے کے لئے عوام میں شعور کی آگاہی کے لئے ٹریفک پولیس نے سکول کالجز و دیگر مقامات پر لیکچرز کا اہتمام ترتیب دیا ہے،جبکہ مزید ندری کی تعیناتی کا عمل بھی جاری ہے،تاکہ حادثات کی روک تھام کے لئے موثر اقدمات کئے جاسکیں،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والوں ، ایسے موٹر سائیکل تیار کرنے والے مستریوں ، مکینکوں کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،جبکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاون جاری ہے، سی ٹی او شاہد یوسف کا کہنا تھا کہ مین پاور کی کمی کے باوجود ٹریفک پولیس اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے،ٹیکسلا شہر میں ہیوی ٹریفک کے فلو کو روکنے کے لئے متبادل راستے کی فراہمی پر کام جاری ہے تاکہ ٹیکسلا شہر میں ٹریفک رواں دواں رہے،سرائے کالا چوک میں سیوریج کی نکاسی کو ممکن بنانے کے لئے پلان تیار کر لیا گیا ہے جس پرہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جارہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ٹریفک میں خلل پیدا کرنے والے عناصر کو ختم کر کے شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے این ایچ اے، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ، ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر مشترکہ کاوشوں کے زریعے مربوط لائح عمل طے کیا جارہا ہے،یاد رہے کہ سرائے کالا چوک میں سیوریج کا کھلا مین ہول سرائے کالا چوک میں ٹریفک کو سخت متاثر کر رہا تھا جس کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی تھی اس ضمن میںسیوریج کی لائن کو این ایچ اے کے نالے کے ساتھ ملا کر سڑک کو پختہ کیا جائے گا، جس پر ستر لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے،چوک سرائے کالا کے دونوں اطراف ڈیڑھ سو فٹ کے قریب کنکریٹ کی جائے گی اور عین درمیان میں موجود سیوریج کی لائن کو ڈائورٹ کی جائے گا، جبکہ ہیوی ٹریفک کا فلو ختم کرنے کے لئے صبح سات بجے تا شام سات بجے تک فیصل شہد روڈ پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا،فاورقیہ کے قریب ہیوی ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ کام کے دوران ٹریفک کو شیر شاہ سوری روڈسے گزارا جائے گا، اجلاس کے اختتام پر ایم پی اے ملک عمر فاروق نے فیتہ کاٹ کر مذکورہ منصوبہ کا افتتاح کیا، اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔