ٹیکسلا : عیدالضحیٰ کے موقع پر فول پروف سیکورٹی پلان تیار

SHO YASIR KAYANI

SHO YASIR KAYANI

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر مطلوب کیانی نے کہا ہے کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر فول پروف سیکورٹی پلان تیار ترتیب دیا گیا ہے،مساجد میں عید کے اجتماعات پر اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے پولیس فورس ہائی الرٹ ہوگی،عوام مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمیوں سے متعلق فوری پولیس سے رجوع کریں،امن و امان کی قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ،سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے پولیس فورس کے چاک و چوبند دستے ہائی الرٹ ہیں،ان خیالات کا اظہارانھوں نے علماء کرام عمائدین علاقہ علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات۔

فلاحی تنظمیوں کے سربراہان اور امن کمیٹی کے ممبران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، ایس ایچ او یاسر کیانی کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کا قیام ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے،انکا کہنا تھا کہ عید کے اجتماعات کو مکمل طور پر پر امن رکھنے پولیس فورس ہائی الرٹ ہوگی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر مکمل طور پر چیکنگ کی جارہی ہے۔

جبکہ موثر گشت کے زریعے مشوک افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے،اس موقع پر مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے پولیس کو امن و امان کے قیام کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا، ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر کیانی کا کہنا تھا کہ سی پی او کی خصوصی ہدائت پر سیکورٹی کے سخت اتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے،تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔