ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری

Taxila Bar

Taxila Bar

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری، انتخابی مہم زور و شور سے جاری، ینگ لائرز اور سینئیرز لائرز سر جوڑ کر بیٹھ گئے، پرو فیشنل لائرز فورم اورپروگریسیو لائرز گروپ نے صدر سمیت دیگر عہدیداران کے لئے امیدواروں کی نامزدگیاں کر دیں۔

کنونسنگ کے سلسلے میں لائرز کے چیپمبرز میں رش لگ گیا،دونوں گروپ اپنے اپنے امیدواروں کا جتانے کے لئے سرگرم،الیکشن بورڈ ابھی تشکیل نہیں دیا گیا،صدر کے عہدے کے لئے میر ناصر بلال ایڈووکیٹ اور راجہ غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ پنجہ آزمائی کریں گے،الیکشن جنوری کے دوسرے ہفتہ میں متوقع،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کا ماحول گرم ہوگیا۔

وقت سے قبل ہی جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، انتخابات میں پرو فیشنل لائرز فورم اور پروگریسیو لائرزگروپ حصہ لے رہے ہیں،پروفیشنل لائرز فورم کی جانب سے صدارتی امیدوار کے طور پر میر ناصر بلال ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری کے لئے زیشان مہدی ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے ابرار مجوکہ ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری کے لئے غلام فاروق ایڈووکیٹ ، جبکہ لائبریری سیکرٹری کے لئے جمیل حسین شاہ ایڈووکیٹ کے نام سامنے آئے ہیں۔

جبکہ دوسریجانب سے پروگریسیو لائرز گروپ کی جانب سے صدارتی امیدوار کے طور پر راجہ غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری کے لئے یاسر عرفان گجر ایڈووکیٹ ، نائب صدر کے لئے سید سبطین شاہ ایڈووکیٹ ، جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے لئے چوہدری محمد صدیق ایڈووکیٹ کے نام سامنے آئے ہیں ابھی دونوں جانب سے چند عہدوں پر نامزدگیوں کا عمل جاری ہے، جبکہ مجلس عاملہ کے پانچ اراکین کے نام بھی تاحال دونوں جانب سے فائنل نہ ہوسکے۔

پروفیشنل لائرز فورم کی جانب سے انتخابی مہم میں شیخ محمد یعقوب ، سید ناظم حسین شاہ، سید اکرار حیدر، شفقت ایزدی، ملک اجمل سید مراد علی شاہ سرگرم نظر آرہے ہیں جبکہ پروگریسیو لائرز فورم کی جانب سے اعجاز خان، جاوید منگرال، راجہ کامران، ملک باسط امتیاز حسین پیش پیش ہیں، انتخابی دنگل جنوری کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038