ٹیکسلا: پی پی 7 میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا عمل جاری

Taxila Elections

Taxila Elections

ٹیکسلا (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی سات ٹیکسلا میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے۔ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع کیا جا رہا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے رکن محمد صدیق کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

ایک لاکھ ترانوے ہزار ووٹروں کے لئے 167 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔ تحریک انصاف نے حلقے میں محمد صدیق کے بیٹے عمار صدیق کو نامزد کیا ہے ۔ ن لیگ کی جانب سے عمر فاروق میدان میں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اورآزاد امیدوار بھی مقابلے پر ہیں ۔ تاہم اصل معرکہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہے ، سیکیورٹی کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور پاک فوج کے جوان بھی تعینات ہیں۔