انتظار کی گھڑیاں ختم ، ایچ ایم سی ملازمین کے لئے خوشخبری آگئی

Taxila

Taxila

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی ) انتظار کی گھڑیاں ختم ، ایچ ایم سی ملازمین کے لئے خوشخبری آگئی،چوہدری نثار علی خان نے ملازمین سے کیا اپنا وعدہ وفا کردیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملازمین کو سات ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کی منظوری دے دی،ایچ ایم سی ملازمین کو سات ماہ تنخواہیں دینے کی منظوری وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی،وزارت خزانہ کے مطابق چونکہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہیاور اسکے بعد ملازمین عید منائے گے،اس لئے ہیوی مکینکل کمپلیکس ( ایچ ایم سی) ٹیکسلاکے سینکڑوں ملازمین جنہیں گزشتہ سات ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں،وزیر خزانہ نے بطور چئیرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی انسانی بنیادوں پرسات ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے ، یاد رہے کہ ایچ ایم سی کے ملازمین گزشتہ سات ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث سخت پریشان تھے۔

جبکہ نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی تھی جس کا وفاقی وزیر داخلہ جن کا ٹیکسلا واہ انتخابی حلقہ بھی ہے نے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس سنگین معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخل اسحاق ڈار کو ملازمین کی سات ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے کی ہدائت کی ، چوہدری نثار علی خان کا خصوصی پیغام ملک عمر فارو قنے اس وقت محنت کشوں کا دیا جب وہ سات ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے احتجاج میں مصروف تھے،ملک عمر فاروق کے پیغام کے بعد محنت کشوں کو امید بندھ گئی تھی کہ انھیںجلد تنخواہوں کی ادائیگی ہوجائے گی ،ا خر کار ان محنت کشوں کی امید بر آئی اور وزیر خزانہ نے ملازمین کو سات ماہ کی تنخواہوں دینے کی منظوری دے دی،ادہر مذکورہ خوشخبری ملنے پر محنت کشوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور محنت کش مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت بالخصوص چوہدری نثار علی خان کو ڈھیروں دعائیں دے رہے ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں محنت کشوں کے آنسو پونچھے، اور اپنا بے لوث کردار اد کیا ،۔