ٹیکسلا سوئی گیس کے بلز غائب کسٹمر سروس سینٹر میں عوام کی لمبی قطاریں

Sui Gas Office

Sui Gas Office

ٹیکسلا (سردار منیر اختر) واہ کینٹ اور اس کے گردونواع میں ناردن سوئی گیس کے بلز نایاب ہو گئے ۔کئی ماہ سے لوگوں کو بلز نہیں مل رہے۔

لوگ انٹرنیٹ سے اپنے بلز کی کاپیاں نکلوا کر جمع کرانے پر مجبور ہو گئے ۔واہ کینٹ کسٹمر سروس سینٹر کے بلنگ انچارج عبدالجبار خان نے بتایا کے ایک سال پہلے تک احسان ڈسٹریبوٹر کے پاس بلز تقسیم کرنے کا ٹھیکہ تھا اور انھوں نے یہ کام احسن طریقے سے نبھایا۔

ہر گھر میں گیس کا بل بروقت پہنچ جاتا تھا مگر اب ایک سال سے پاک گیس کمپنی نے یہ ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے اور عوام کا جینا محال کردیا ہے ۔ہزاروں لوگ اپنے بلز کی راہ دیکھتے رہتے ہیں اور اس اثناء میں تاریخ گزر جاتی ہے۔

اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد دفتر میں آکر شکایت کرتی ہے اور ہمیں بلز کی کاپیاں پرنٹ کر کے دینی پڑتی ہیں اور ہمیں شرمندگی کا سامنہ بھی کرنا پڑتا ہے ۔عبدالجبار خان نے بتایا کے انھوں نے متعدد بار اپنے اعلٰی افسران کو مطلع کیا مگر کو ئی کاروائی نہیں کی گئی۔

حکومتی عدم توجہ اور کرپشن کی وجہ سے سوئی گیس ملازمین نے جنریٹر کا انتظام بھی اپنے پیسوں سے کیا اور حال ہی میں جنریٹر کی بیٹری بھی خود سے تبدیل کی ۔ عوام الناس کا کہنا ہے کے ان کے بلز انھیں ایک سال سے نہیں مل رہے۔

ایک مرتبہ مسجد کے واش روم سے ہزاروں کی تعداد میں بلز ملے جو کے پانی لگنے سے گھیلے ہو چکے تھے اور پھٹ گئے تھے۔عوام محتسب اداروں کی طرف دیکھ رہی ہے کے وہ ادارے پاک گیس کمپنی کے خلاف سخت کاروائی کریں اور عوام کو اپنے گھروں میں گیس کے بلز بروقت پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔