ٹیکسلا کی خبریں 18/5/2016

Malik Azhar Nawaz

Malik Azhar Nawaz

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ٹیکسلا میں ٹیکس کے نام پر شہریوںکو لوٹنے والا گروہ گرفتار ،ملزمان اپنے آپ کوٹیکسلا کینٹ کا ٹھیکیدار ظاہر کرتے تھے جبکہ انکے پاس کس قسم کے قانونی دستاویزات موجود نہ تھے،ٹیکسلا میں چونگی کے نام پر بھتہ خوری،مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا کا موقع پر چھاپہ رنگے ہاتھوں دو افراد دھر لئے،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا غلام اصغر چانڈیو نے چھاپہ مار کر ٹمبر مارکیٹ میں موجوددو افراد بشیر احمد نیازی، اسلام آباد کنٹریکٹر کے ملازم اظہر محمود بٹ،زوہیب محمود بٹ،اور مشتاق کو اسوقت دھر لیا جب وہ دس گنا چونگی وصولی کر رہے تھے، لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ تمام گاڑیوں سے پناچ روپے کی بجائے پچا سروپے، دس روپے کی بجائے سو روپے زبردستی وصول کر رہے تھے،پولیس نے موقع پر جمع شدہ رقم بھی پکڑ لی،یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مارگلہ کے مقام پر بھتہ خوری پر پولیس کاروائی کرچکی ہے،ملزمان کے خلاف زیر دفعات 471/420/468/482/411 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کی کاروائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،ادہر متاثرہ افراد کو کہنا ے کہ یہ لوگ عرصہ دراز سے ٹیکسلا کینٹ کے عملہ کی ملی بھگت سے کام کر رہے تھے،جسے پولیس نے آشکار کردیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ایک ارب پندرہ کروڑ چوبیس لاکھ اکتیس ہزار کا کینٹ بورڈ واہ کا بجٹ 2016,1017پیش کر دیا گیا، اس میں زیادہ رقم ترقیاتی کاموں کے لئے مختص کی گئی ہے ،بہترین اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر ممبر کینٹ بورڈ واہ ملک اظہر نواز عرف اجی ملک کا سی ای او کینٹ بورڈ واہ، وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ واہ حاجی امجد کاشمیری و دیگر انتظامیہ کو خراج تحسین، ملک اظہر نواز نے کاکہنا ہے کہ یہ نہ صرف عوام دوست بجٹ ہے بلکہ واہ کینٹ کی تاریخ میں سب سے بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے جس پر نہ صرف وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ واہ حاجی امجد کاشمیری ،سی ای او کینٹ بورڈ واہ اور دیگر کینٹ بورڈ انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے بلکہ وہ تمام لوگ جنھوں نے دن رات محنت کر کے ایک ایسا متوازن بجٹ تیار کیا ہے جسمیں عوام کو زیادہ سے زیاہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے، ،انھوںنے کہا کہ کینٹ بورڈ انتظامیہ اور عوام کے منتخب نمائندے دوستانہ ماحول میں واہ کینٹ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں تعمیروترقی کے لئے بجٹ میں سب سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے جبکہ نوجوانوں کے لئے بھی اہم اقدامات کئے گئے ہیں،ہم نے انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے تھے انشااللہ ان پر پورا اترنے کی بھرپور سعی کر رہے ہیں ،کینٹ بورڈ کے عوام کی عرصہ دراز کی محرومیوں کا خاتمہ اور عوام کو سستے انصاف کی فراہمی ہماری ائولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلاموبائل نمبر0300-5128038