ٹیکسلا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن، پانچ ملزمان گرفتار

Operation

Operation

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن ، پانچ ملزمان گرفتار، قبضہ سے بھاری مقدار میں آتشین اسلحہ ، شراب کی بھاری کھیپ برآمد، گرفتار ملزمان کا تعلق مسلم لیگ ن سے بتایا جاتا ہے اطلاع پر مقامی سیاسی زعما کی کثیر تعداد تھانے پہنچ گئی، پولیس کا ملزمان کو وی آئی پی پروٹوکول، سیاسی مداخلت کے باعث میڈیا کو معاملات سے اوجھل رکھنے کی کوشش،ڈی ایس پی میڈیا کو تفصیلات بتانے سے گریزاں ،سرچ آپریشن کے دوران کاروائی ہفتہ کی صبح کی گئی،تفصیلات کے مطابق رینجرز اور وپولیس نے ہفتہ کی صبح ٹیکسلا کے علاقہ منظور آباد میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کی قیادت کرنل احمد نواز ستی کر رہے تھے، جبکہ اس موقع پر ڈی ایس آر شہزاد اور ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گنودل بھی موجود تھے،ٹیکسلا کے علاقہ محلہ منظور آباد میں آٹھ گھروں کو چیک کیا گیا جبکہ سر چ آپریشن کے دوران محلہ منظور آباد کے ایک مکان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا،جس میں تیس بور پسٹل تین عددبمعہ 42 راونڈ، بارہ بورریپیٹر تین عددبمعہ11 راونڈ،ریفل جی تھری آٹھ ایم ایم ایک عدد، نائن ایم ایم پسٹل تین عدد بمعہ 115 راونڈ،ٹرپل ٹو ایک عددبمعہ 13 راونڈ،44 بور ایک عدد،جی تھری ایس ایم جی تین عدد بمعہ1599 راونڈ،جبکہ محلہ منظور آباد ہی میں ایک مکان میں کاروائی کے دوران دیسی شراب 100 لیٹر،25 شراب کی بوتلیں مری بروروی برآمد کیں۔

موقع سے پانچ ملزمان ،ملک امجد ولد ملک یوسف ۔ ملک اظہر ولد محمد یوسف، راجہ امبر ولدراجہ محمد افضال،زرداد خان ولد حاجی سعد اللہ ، اور حسین حیدر ولد ہمایوں جاوید کو گرفتار کر لیا،ادہر اطلاع ملتے ہیں مقامی سیاسی زعما کی کثیر تعداد تھانہ ٹیکسلا پہچ گئی جبکہ میڈیا کے نمائندے بھی کوریج کے لئے تھانہ پہنچے مگر ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجدگوندل ،ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا یار محمد، ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر ربانی نے میڈیا کو تفصیلات بتانے سے گریز کیا جبکہ ملزمان جو کہ تھانہ میں موجود تھے میڈیا کے سامنے لانے سے معذرت کی ، ادہر یہ امر قابل زکر ہے کہ مذکورہ ملزمان جن کا تعلق مسلم لیگ کی مقامی قیادت سے بتایا جاتا ہے کو سیاسی مداخلت پر پولیس کی جانب سے وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا تھا،جس بنا پر میڈیا کو ان سے دور رکھا گیا،سرچ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے داروں کی اتنی بڑی کاروائی میڈیا سے کیوں اوجھل رکھی جارہی تھی یہ سمجھ سے بالاتر ہے ، پولیس کے زیر حراست ملزمان کو بھی میڈیا کے سامنے پیش نہ کیا گیا، جو کہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038