ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کا بجٹ اجلاس، حکومتی اراکین کی عدم شرکت

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کا بجٹ اجلاس، حکومتی اراکین کی عدم شرکت، ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان نے کورم پورا نہ ہونے کے باعث بجٹ اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، چئیرمین ، وائس چئیرمین ٹیکسلا میونسپل کمیٹی موجود اراکین غائب ،حکومتی اراکین کی ناراضگیاں آشکار منانے کی کوشش بھی بے سود،اپوزیشن اراکین مکمل تیاری کے ساتھ اجلاس میں بر وقت شریک ہوئے۔

اجلاس ملتوی کرنے پر اپوزیشن اراکین کا احتجاج،ایک گھنٹہ انتظارکے باوجود بھی حکومتی اراکین احاطہ میونسپل کمیٹی میں ہونے کے باوجود اجلاس میں شریک نہ ہوئے،حکومتی اراکین کے تحفظات منظر عام پر نہ آسکے،چئیرمین بھی اجلاس سے کھسک گئے،کنوینر و ائس چئیرمین زیشان صدیق بٹ اپوزیشن اراکین کے ساتھ موجود رہے، بجٹ اجلاس میںمنتخب اراکین اور مہمانوں کی تواضع کے لئے خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا تھا جس پر اپوزیشن اراکین اور میڈیا کے نمائندوں نے ہاتھ صاف کئے،تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ حکومتی اراکین بجٹ اجلاس سے غائب تھے،اہم ترین اجلاس میں حکومتی اراکین کی عدم شرکت اقتدار پر قابض ذمہ داران کے لئے لمحہ فکریہ ہے،پی ٹی آئی کے کونسلرٹیکسلا میونسپل کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر ملک پرویز کی میڈیا سے گفتگو، عدم شرکت کا نوٹس لیا جائے گا، اراکین کو شوکاز نوٹس اور انکی جواب طلبی کی جائے گی کنوینر اور وائس چئیرمین ٹیکسلامیونسپل کمیٹی زیشان صدیق بٹ کی میڈیا کو وضاحت،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کی جانب سے جمعرات کے روز دن گیارہ بجے بجٹ اجلاس طلب کیا گیا تھا،گیارہ بجے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین تو بجٹ اجلاس میں شریک ہونے کے لئے پہنچ گئے مگر حکومتی اراکین اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر ہونے کے باوجود اپنی سیٹوں پر نہیں آئے، جبکہ چئیرمین سید محمود حسین شاہ اجلاس میں کافی دیر تک انکا انتظار کرتے رہے،ایک گھنٹہ بعد ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان نے اجلاس میں آکر اعلان کیا کہ چونکہ اجلاس کا کورم پورا نہیں اس لئے اجلاس ملتوی کی جاتا ہے۔

اس موقع پر کنوینر وائس چئیرمین زیشان صدیق بٹ اور ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے دیگر آفیشلز کے علاوہ میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔وائس چئیرمین زیشان صدیق بٹ اپوزیشن اراکین کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف رہے جبکہ دو بجے کے بعد تمام احباب کی تواضع کے لئے کھانا پیس کیا گیا،اپوزیشن لیڈر ملک پرویز کا کہنا تھا کہ کورم پورا نہ ہونے کا تو محض بہانہ بنایا گیا ہے در اصل اندرون کہانی کچھ اور ہے ،آج اپوزیشن انکے کالے کرتوتوں کو بے نقاب کرنے کے لئے پوری تیاری کے ساتھ آئی تھی،ٹی ایم اے ٹیکسلامیں لا تعداد گھپلے ہوئے ہیں جبکہ کرپشن کی کئی داستانیں رقم کی گئی ہے،انکا کہنا تھا کہ 79 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بلدیہ کا بجٹ اجلاس محض حکومتی پارٹی کی عدم شرکت اور کورم کی کمی کے باعث اجلاس ملتوی ہوا،انکا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس خصوصی اہمیت کا حامل اجلاس ہوتا ہے،اس کے پس پردہ بہت ساری کہانیاں ہیںجسے سب لوگ محسوس بھی کر رہے ہیں چونکہ حکومتی اراکین یہاں موجود ہیں لیکن اجلاس میں نہیں آرہے ،اس وقت جو ماحول نیشنل اسمبلی کا ہے بہت شدت کے ساتھ اب بلدیہ میں بھی وارد ہوچکا ہے،جس کی عملی تصویر آج سب لوگوں نے دیکھ لی ہے،دراصل حکومتی ارکان جواب دہی سے خوفزدہ ہیں اس لئے ہمارا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں،اپوزیشن اراکین کی جانب سے اس سے قبل تحریری نشاندہی کی جاچکی ہے کہ پبلک کی رقم جو کہ لاکھوں میں بنتی ہے کا استعمال غلط ہورہا ہے،عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے اور ہم عوام کو ایک ایک پائی کے جواب دہ ہیں اس لئے ہم بطور نمائندہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں،مگر افسوس کا مقام ہے کہ چئیرمین ٹیکسلا میونسپل کمیٹی سید محمود حسین شاہ نے آج تک اس اہم معاملہ کا نوٹس لینا بھی گوارہ نہ کیا،اب پی ٹی آئی چئیرمین کو پارٹی بنا کر پٹیشن داخل کرنے کی تیاری کر رہی ہے،جس کے ہمارے پاس تمام ثبوت بھی موجود ہیں،اجلاس میں پی ٹی آئی کے کونسلران سید مہتاب حسین شاہ ، ملک ربنواز ، عترت شاہ، گلزار حسین شاہ ودیگر موجود تھے۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ 0300-5128038
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کا بجٹ اجلاس ، حکومتی اراکین کی عدم شرکت ،ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان نے کورم پورا نہ ہونے کے باعث بجٹ اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، چئیرمین ، وائس چئیرمین ٹیکسلا میونسپل کمیٹی موجود اراکین غائب ،حکومتی اراکین کی ناراضگیاں آشکار منانے کی کوشش بھی بے سود،اپوزیشن اراکین مکمل تیاری کے ساتھ اجلاس میں بر وقت شریک ہوئے،اجلاس ملتوی کرنے پر اپوزیشن اراکین کا احتجاج،ایک گھنٹہ انتظارکے باوجود بھی حکومتی اراکین احاطہ میونسپل کمیٹی میں ہونے کے باوجود اجلاس میں شریک نہ ہوئے،حکومتی اراکین کے تحفظات منظر عام پر نہ آسکے،چئیرمین بھی اجلاس سے کھسک گئے،کنوینر و ائس چئیرمین زیشان صدیق بٹ اپوزیشن اراکین کے ساتھ موجود رہے، بجٹ اجلاس میںمنتخب اراکین اور مہمانوں کی تواضع کے لئے خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا تھا جس پر اپوزیشن اراکین اور میڈیا کے نمائندوں نے ہاتھ صاف کئے،تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ حکومتی اراکین بجٹ اجلاس سے غائب تھے،اہم ترین اجلاس میں حکومتی اراکین کی عدم شرکت اقتدار پر قابض ذمہ داران کے لئے لمحہ فکریہ ہے،پی ٹی آئی کے کونسلرٹیکسلا میونسپل کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر ملک پرویز کی میڈیا سے گفتگو، عدم شرکت کا نوٹس لیا جائے گا، اراکین کو شوکاز نوٹس اور انکی جواب طلبی کی جائے گی کنوینر اور وائس چئیرمین ٹیکسلامیونسپل کمیٹی زیشان صدیق بٹ کی میڈیا کو وضاحت،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کی جانب سے جمعرات کے روز دن گیارہ بجے بجٹ اجلاس طلب کیا گیا تھا،گیارہ بجے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین تو بجٹ اجلاس میں شریک ہونے کے لئے پہنچ گئے مگر حکومتی اراکین اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر ہونے کے باوجود اپنی سیٹوں پر نہیں آئے، جبکہ چئیرمین سید محمود حسین شاہ اجلاس میں کافی دیر تک انکا انتظار کرتے رہے،ایک گھنٹہ بعد ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان نے اجلاس میں آکر اعلان کیا کہ چونکہ اجلاس کا کورم پورا نہیں اس لئے اجلاس ملتوی کی جاتا ہے۔

Taxila

Taxila

اس موقع پر کنوینر وائس چئیرمین زیشان صدیق بٹ اور ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے دیگر آفیشلز کے علاوہ میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔وائس چئیرمین زیشان صدیق بٹ اپوزیشن اراکین کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف رہے جبکہ دو بجے کے بعد تمام احباب کی تواضع کے لئے کھانا پیس کیا گیا،اپوزیشن لیڈر ملک پرویز کا کہنا تھا کہ کورم پورا نہ ہونے کا تو محض بہانہ بنایا گیا ہے در اصل اندرون کہانی کچھ اور ہے ،آج اپوزیشن انکے کالے کرتوتوں کو بے نقاب کرنے کے لئے پوری تیاری کے ساتھ آئی تھی،ٹی ایم اے ٹیکسلامیں لا تعداد گھپلے ہوئے ہیں جبکہ کرپشن کی کئی داستانیں رقم کی گئی ہے،انکا کہنا تھا کہ 79 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بلدیہ کا بجٹ اجلاس محض حکومتی پارٹی کی عدم شرکت اور کورم کی کمی کے باعث اجلاس ملتوی ہوا،انکا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس خصوصی اہمیت کا حامل اجلاس ہوتا ہے،اس کے پس پردہ بہت ساری کہانیاں ہیںجسے سب لوگ محسوس بھی کر رہے ہیں چونکہ حکومتی اراکین یہاں موجود ہیں لیکن اجلاس میں نہیں آرہے ،اس وقت جو ماحول نیشنل اسمبلی کا ہے بہت شدت کے ساتھ اب بلدیہ میں بھی وارد ہوچکا ہے،جس کی عملی تصویر آج سب لوگوں نے دیکھ لی ہے،دراصل حکومتی ارکان جواب دہی سے خوفزدہ ہیں اس لئے ہمارا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں،اپوزیشن اراکین کی جانب سے اس سے قبل تحریری نشاندہی کی جاچکی ہے کہ پبلک کی رقم جو کہ لاکھوں میں بنتی ہے کا استعمال غلط ہورہا ہے،عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے اور ہم عوام کو ایک ایک پائی کے جواب دہ ہیں اس لئے ہم بطور نمائندہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں،مگر افسوس کا مقام ہے کہ چئیرمین ٹیکسلا میونسپل کمیٹی سید محمود حسین شاہ نے آج تک اس اہم معاملہ کا نوٹس لینا بھی گوارہ نہ کیا،اب پی ٹی آئی چئیرمین کو پارٹی بنا کر پٹیشن داخل کرنے کی تیاری کر رہی ہے،جس کے ہمارے پاس تمام ثبوت بھی موجود ہیں،اجلاس میں پی ٹی آئی کے کونسلران سید مہتاب حسین شاہ ، ملک ربنواز ، عترت شاہ، گلزار حسین شاہ ودیگر موجود تھے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ 0300-5128038