ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے چئیرمین کا انتخاب، مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے چئیرمین کا انتخاب ، مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، سید محمود حسین شاہ چئیرمین ، زیشان صدیق بٹ وائس چئیرمین منتخب ہوگئے، ریٹرننگ آفیسر فریحہ امین نے نتائج کا اعلان کیا، پی ٹی آئی نے کل بارہ جبکہ مسلم لیگ ن نے اٹھارہ ووٹ حاصل کئے۔

مسلم لیگ ن کی چھ ووٹوں کی برتری برقرار رہی، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے لئے آج بروز جمعرات الیکشن ہوئے ، ہاوس میں موجود تیس کونسلرز نے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے چناو کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، پی ٹی آئی کے کونسلران اپنے قائد عمار صدیق خان کے ہمراہ ٹیکسلا کچہری میں داخل ہوئے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے چئیرمین ملک پرویز اور سرفراز شاہ سمیت دیگر کونسلران موجود تھے،جبکہ مسلم لیگ ن کا قافلہ اپنے سپہ سالار ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق کی قیادت میں ٹیکسلا کچہری داخل ہوا۔

جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کونسلران سمیت ن لیگ کے زعماء شہزادہ سید عمران حیدر نقوی ایڈووکیٹ سید وقاص نقوی، سید مظہر حسین شاہ،سید سلطان شاہ کاظمی،زیلدار سید ظہیر االحسن شاہ ، سید وسیم شاہ، سید اسرار حسین شاہ ، بابو حسنین ، و دیگر موجود تھے،الیکشن ریٹرننگ آفیسر فریحہ امین کے زیر نگرانی منعقد ہوئے، نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے کل اٹھارہ۔

جبکہ پی ٹی آئی کے امیدواروں نے کل بارہ ووٹ حاصل کئے اس طرح چھ ووٹوں کی واضح برتری کے ساتھ مسلم لیگ ن کے سید محمود حسین شاہ چئیرمین اور زیشان صدیق بٹ وائس چئیرمین منتخب ہوگئے،اس موقع پر تمام شرکاء کے لئے بابو حسنین شاہ کی طرف سے خصوصی پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جبکہ سید وسیم شاہ اور سید اسرار شاہ مہمانوں کا استقبال کرتے رہے۔

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

PML N Leaders Taxila

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038