ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کا مرحلہ مکمل

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کا مرحلہ مکمل ، مسلم لیگ کے سید محمود حسین شاہ نے چئیرمین زیشان صدیق بٹ نے وائس چئیرمین کے لئے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران ماتھ کو جمع کرا دیئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے چئیرمین کے لئے مدمقابل امیدوار ملک ربنواز جبکہ وائس چئیرمین کے لئے سید مہتاب حسین شاہ امیدوار ہونگے،تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے لئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرادئیے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چئیرمین کے لئے سید محمود حسین شاہ، وائس چئیرمین کے لئے ذیشان صدیق بٹ، جبکہ کورنگ امیدوارکے طور پر چئیرمین کے لئے شیخ وحیدالدین ،وائس چئیرمین کے لئے ملک پرویز اختر ٹھکیدار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

اسی طرح تحریک انصاف کی جانب سے چئیرمین کے لئے ملک ربنواز اور وائس چئیرمین کے لئے سیدمہتاب حسین شاہ ،جبکہ کورنگ امیدوا کے طور پر پی ٹی آئی کی جانب سے ر چئیرمین کے لئے ملک محمد پرویز اور وائس چئیرمین کے لئے سید سرفراز حسین شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی حاجی ملک عمر فاروق، (ر) کرنل کاظم رضا، سابق ناظم شیخ صوفیان مسعود، چئیرمین لب ٹھٹھو حاجی علی اصغر اعوان، محمد نجیب عباسی،سید گلزار شاہ ،ملک کامران ربنواز، کے علاوہ امیدواروںکے علاوہ میڈیا کے نمائنفگان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038